طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاھد کا ٹویٹر اکائونٹ معطل
ذبیح اللہ مجاھد کے ٹویٹر اکائونٹ پرچار لاکھ فالورز,وہ خود کسی کو فالو نہیں کرتے،میڈیارپورٹ
کابل(ڈیلی پاکستان آن لائن)مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر نے افغان طالبان کے ترجمان اور نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاھد کا ٹویٹر اکانٹ کوئی وجہ ظاہرکیے بغیر معطل کردیا گیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ذبیح اللہ مجاھد کے ٹویٹر اکائونٹ پرچار لاکھ فالورز ہیں جب کہ وہ خود کسی بھی دوسرے اکائونٹ کو فالو نہیں کرتے۔ ٹویٹر اکانٹ کی چھان بین سے پتا چلا ہے کہ ذبیح اللہ مجاھد اس پر اب تک 29 ہزار ٹویٹس کرچکے ہیں۔طالبان ترجمان کی ٹویٹر پر تازہ اور آخری ٹویٹ کابل میں ایک مسجد کے قریب ہونے والے بم دھماکے کے بارے میں ہے جس میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے تھے۔اگست میں ٹویٹر ویب سائٹ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ اگر طالبان ٹویٹر کی پالیسی پرعمل کرتے ہوئے اس کا استعمال کرتے ہیں تو انہیں ٹویٹر کو استعمال کرنے کی اجازت دی جائے گی۔
Tags #Afghanistan #Suspend #Taliban #TwitterAccount #zabihullahmujahid
Check Also
شاہ زین بگٹی نے ملک میں نئے انتخابات کروانے کی مخالفت کردی
ورثے میں ملی مہنگائی اور خراب معیشت پر قابو پاکر عوام کیلئے آسانیاں اور بنیادی …