Home / انٹر نیشنل / طالبان کی خواتین کے احتجاج کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ

طالبان کی خواتین کے احتجاج کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ

طالبان کی خواتین کے احتجاج کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ
کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن) طالبان نے جمعرات کو عورتوں کے حقوق کے تحفظ میں نکالے گئے ایک خواتین کے احتجاج کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ اور دھکاپائی کی۔ مشرقی کابل کے ایک ہائی سکول کے باہر چھ خواتین کا ایک گروپ جمع ہوا جنہوں نے سکینڈری سکول میں لڑکیوں کی پڑھائی کی بندش کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ان کی تعلیم کی بحالی کا مطالبہ کیا۔ خواتین نے بینرز اٹھائے ہوئے تھے جن پر تحریر تھا کہ ہمارا قلم مت توڑو، ہماری کتابیں مت جلاو اور ہمارے سکول بند نہ کرو۔ طالبان نے مظاہرین کو منشر کرنے کے لیے بزور قوت انہیں پیچھے دھکیلا جبکہ ایک غیر ملکی صحافی کو رائفل کے بٹ سے مارا اور اسے فلم بنانے سے روک دیا۔ ایک طالبان جنگجو نے خواتین کو ڈرانے کے لیے اپنے خودکار ہتھیار سے ہوائی فائرنگ کی۔ احتجاج میں شریک خواتین نے تشدد سے بچنے کے لیے سکول کے اندر پناہ لے لی۔ طالبان محافظوں کی قیادت کرنے والے مولوی نصرت اللہ ، جنہوں نے اپنی شناخت کابل میں سپیشل فورسز کے سربراہ کے طور پر کروائی ، نے کہا کہ مظاہرین نے اپنے احتجاج کے حوالے سے سیکورٹی حکام سے پیشگی اجازت نہیں لی تھی۔ انہیں کسی بھی ملک کی طرح ہمارے ملک میں بھی احتجاج کا حق ہے لیکن انہوں نے یہ احتجاج بغیر اجازت کے شروع کیا ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar