Breaking News
Home / پاکستان / ضلع پتوکی کی تحصیل سرائے مغل میں 6 کمسن بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والا درندہ گرفتار

ضلع پتوکی کی تحصیل سرائے مغل میں 6 کمسن بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والا درندہ گرفتار

پتوکی 26دسمبر ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ضلع پتوکی کے علاقے سرائے مغل میں 6 کمسن بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والا درندہ گرفتار کرلیا گیا . ملزم پر مختلف دفعات کے تحت مقدمہ بھی درج کر لیا گیا .

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم بچیوں کو مختلف طریقوں سے ورغلا کر بلاتا تھا، متاثرہ بچیوں کی عمریں 10 سے 12 سال کے درمیان ہیں، ملزم کی گرفتاری بھی متاثرہ بچیوں کی نشاندہی پر ہوئی ہے، اس سے مزید تفتیش جاری ہے جب کہ اس کا ڈی این اے بھی کروایا جا رہا ہے۔
دوسری جانب ڈی پی او قصور نے بروقت کاروائی نہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ سرائے مغل کو معطل کر دیا ہے، علاقے میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران مختلف واقعات میں 6 بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والا ملزم سی سی ٹی وی فوٹیجز کے باوجود گرفتار نہیں ہوسکا تھا، اور متاثرہ بچیوں کے والدین اوراہل علاقہ نے پولیس کے خلاف روڈ بلاک کرکے شدید احتجاج کیا جس کے بعد اس کی گرفتاری عمل میں آئی۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

ٹیکس قوانین کے بنیادی اصول سادہ ،آسان ہیں’چیف کمشنر آر ٹی او لاہور احمد شجاع خان

لاہور ٹیکس بار کے زیر اہتمام ”پاکستان میں ٹیکس قوانین کے بنیادی اصول ”کے عنوان …

قتل و غارت کرنیوالے بلوچستان ہی نہیں، پورے پاکستان کے دشمن ہیں’وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قتل و …

پنجاب میں پتنگ بازی ناقابلِ ضمانت جرم قرار، 7سال تک قید ہوگی

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد؛ خلاف ورزی …

الیکشن کے بعد سے بلاول خود کو ٹرمپ کا فیملی فرینڈ مشہور کرواتے رہے ‘ مسرت جمشید چیمہ

محسن نقوی، بلاول نے پیسے دے کر جو پاسز خریدے وہ بھی منسوخ ہو گئے …

ریفنڈز کیلئے ہزاروں درخواستیں پڑی ہیں لیکن ادائیگی نہیں ہو رہی’ پاکستان ٹیکس ایڈوائزرزایسوسی ایشن

ایف بی آر ریفنڈز کے عمل کو آسان بنائے،فاسٹر سسٹم کی طرح انکم ،سیلز ٹیکس …

کاروباری رہنمائو ں کو فیصلہ سازی کے عمل میں شامل کیا جائے ‘ راجہ وسیم حسن

تجارتی مراکز کے علاقوں میں پارکنگ پلازوں کی تعمیر کو ترجیح دی جائے’ صدر لوہا …

Skip to toolbar