Breaking News
Home / پاکستان / شیری رحمان نے سعودی عرب سے متعلق بیان پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ایوان میں طلب کر نے کا مطالبہ کر دیا

شیری رحمان نے سعودی عرب سے متعلق بیان پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ایوان میں طلب کر نے کا مطالبہ کر دیا

شیری رحمان نے سعودی عرب سے متعلق بیان پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ایوان میں طلب کر نے کا مطالبہ کر دیا

سعودی عرب سے متعلق چینلز پر تلخ باتیں کی جا رہی ہیں،پاکستان کا کردار ہمیشہ معتدل کردار رہا ہے، سینیٹر شیری رحمن کا سینٹ میں خطاب

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے سعودی عرب سے متعلق بیان پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ایوان میں طلب کر نے کا مطالبہ کر دیا ۔

جمعرات کو سینٹ میں قائد سعودی عرب سے متعلق وزیر خارجہ کے بیان پر شیری رحمان نے وزیر خارجہ کو طلب کرنے کا مطالبہ کردیا۔

انہوں نے کہاکہ سعودی عرب سے متعلق چینلز پر تلخ باتیں کی جا رہی ہیں،پاکستان کا کردار ہمیشہ معتدل کردار رہا ہے، حکمت عملی میں دراڑیں بھی نظر آرہی ہیں، اب مسئلہ یہ ہے کہ سعودی کو ایک ارب ڈالر دیئے گئے عجلت میں، بتایا جائے کہ انہوں نے مانگے تھے پیسے یا ہم نے دیئے؟پاکستانی سعودی عرب میں بیٹھے ہیں ان کا کیا اسٹیٹس ہے؟ اگر دانستہ فیصلہ تھا تو یہاں آکر بتایا جائے، چین سے پیسے لیکر آپ کو دینے پڑے، ایسا لگ رہا ہے آرمی چیف کو جانا پڑ رہا ہے وہاں تاکہ ڈیمج کنٹرول ہو، آپس میں ان لوگوں کی صرف وزارتوں پر نظر ہے، وزیر خارجہ کو طلب کر کے وضاحت دی جائے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

پیپلز پارٹئ کے رہنما خورشید شاہ کا نواز شریف کو ہیرو بننے کا انوکھا مشورہ

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئررہنما خورشیداحمد شاہ نے کہاہے کہ میاں صاحب …

Skip to toolbar