Breaking News
Home / انٹر نیشنل / شام میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون طیاروں سے حملہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

شام میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون طیاروں سے حملہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

شام میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون طیاروں سے حملہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

دمشق(ڈیلی پاکستان آن لائن) شام میں امریکا اور اتحادی فوج کے التنف فوجی اڈے پربدھ کی شام کو بغیر پائلٹ کے ڈرون طیاروں سے حملہ کیا گیا ہے۔ حملے کے نتیجے میں فوجی اڈے پر زور دار دھماکوں کی آوازیں سنائی گئی ہیں۔ شام میں کسی امریکی اڈے پر یہ اپنی نوعیت کا پہلا حملہ قرار دیا جاتا ہے۔تفصیلات کے مطابق اتحادی فوج کے اس 55 کلو میٹر کے علاقے پر موجود اڈے پر ڈرون سے ہونے والے حملے کے بعد سیکیورٹی ہائی الرٹ کی گئی ہے۔ اس اڈے پر امریکا اور برطانیہ کی فوج تعینات ہے۔ شام میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے سیرن آبرز ویٹری کے مطابق یہ فوجی اڈہ ایک طرف اردن اور دوسری طرف عراق کی سرحد پر ہے۔معلومات میں تصدیق کی گئی ہے کہ اڈے کے آس پاس میں تعینات اتحادی افواج نے ڈرون کے ذریعے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنانے کی اطلاعات فوجی اڈے کے اس حصے پرموجو فوج کو وہاں سے گاڑیوں کے ذریعے ہٹا دیا گیا۔دریں اثنا ، بین الاقوامی اتحاد سے منسلک ایک عراقی سیکیورٹی ذریعے نے بتایا کہ 5 ڈرونز نے شام میں امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا۔ ذریعے نے مزید کہا کہ یہ حملہ شام کے اندر سے کیا گیا۔حملے کے چند گھنٹے بعد امریکی حکام نے اطلاع دی کہ بدھ کے روز جنوبی شام میں ایک امریکی سائٹ پر دھماکہ ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں امریکی فوج کو کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔دریں اثنا امریکی سینٹرل کمانڈ “سینٹ کام” نیایک بیان میں کہا کہ بیس کو مربوط کوشش کے تحت ڈرون طیارون کی مدد سے نشانہ بنایا گیا۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

ملک کے لئے پی ڈی ایم ٹو کا تجربہ بھی مہلک ثابت ہو رہا ‘مسرت جمشید چیمہ

ڈٹ کر تمام تر فسطائیت کا مقابلہ کر رہے ہیں،انشااللہ ان بوگس کیسز میں سرخرو …

سائلین کو انصاف کی بروقت فراہمی کے لئے عدالتوں میں ججز کی تعداد پوری کی جائے ‘پنجاب بار کونسل

عوام میں مایوسی بڑھتی جارہی جس کا سدباب کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے …

سویلینز کا ملٹری ٹرائل: آج کل جلائو گھیرائو اور توڑ پھوڑ فیشن بن چکا، جسٹس حسن اظہر

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق …

لیبیا کشتی حادثہ،ڈوبنے والے 73میں سے 63پاکستانی تھے، بیشتر جاں بحق ہوگئے، دفتر خارجہ

کشتی پر سوار افراد میں 10بنگلادیشی بھی شامل تھے، جاں بحق ہونیوالوں کی اکثریت کا …

سائنس وٹیکنالوجی کی دنیا میں خواتین کا کردار ناگزیر ہے’مریم نواز شریف

ترقی کے لئے اپنی بیٹیوں کو جدید علوم اور آئی ٹی کی مہارتوں سے آراستہ …

بشریٰ بی بی کو صرف عمران خان سے مخلص ہونے کی سزا دی جا رہی ہے،تمام حربے ناکام ہونگے ‘مسرت جمشید چیمہ

شوہر سے ملاقات کی اجازت نہ گھر سے کوئی چیز پہنچنے دی جا رہی ، …

Skip to toolbar