Breaking News
Home / شوبز / سینئر بھارتی اداکارہ جیانتی چل بسیں

سینئر بھارتی اداکارہ جیانتی چل بسیں

سینئر بھارتی اداکارہ جیانتی چل بسیں
بمبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کی تامل فلم انڈسٹری کی سینئر اداکارہ جیانتی 76 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوگئیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ساتھ انڈین زبان کی 500 سے زائد فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دِکھانے والی سینئر اداکارہ جیانتی آج صبح دنیا سے رخصت ہوگئیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ اداکارہ جیانتی اپنی بڑھتی عمر کی وجہ سے کئی بیماریوں میں مبتلا تھیں جو ان کی موت کی وجہ بنیں۔اداکارہ جیانتی کی موت پر تامل فلم انڈسٹری کے اداکاروں کی جانب سے شدید دکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ انڈسٹری میں اداکارہ جیانتی کو ابھینیا شاراد کے نام سے جانا جاتا ہے، انہوں نے سال 1963 میں بطورِ ڈانسر اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا، انہوں نے کناڈا انڈسٹری میں اداکاری کا آغاز کیا اور کئی نامور فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دِکھائے۔جیانتی نے متعدد تامل اور تیلگو فلموں میں بھی کام کیا تھا، انہوں نے چھ ملیشین فلموں اور چار ہندی فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔اس کے علاوہ انہیں سال 2005 میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

وزیراعظم شہباز شریف 19دسمبر سے مصر کا دورہ کریں گے

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف 19 دسمبر سے مصر کا دورہ …

پی ٹی وی اور ٹی آر ٹی کے درمیان مشترکہ نشریات اور ترک ڈرامے دکھانے پر اتفاق

وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور ترکیہ کے صدارتی ہیڈ آف کمیونی کیشنز پروفیسر فحرتین …

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی ایڈوائس ارسال، مدارس بل کی منظوری کا امکان

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے …

غریب گھرانوں کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 33 کروڑ ڈالر دے گا، معاہدہ طے

بی آئی ایس پی کے ذریعے غریب خواتین اور ان کے خاندانوں کو مالی مدد …

سعودی عرب،والدین، بہن اور بھائی کے قاتل مقامی شہری کو سزائے موت

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے مشرقی علاقے میں والدین، بہن اور …

سعودی عرب میں جج سمیت متعدد سرکاری اہلکار رشوت لینے کے الزام میں گرفتار

مملکت کے مختلف علاقوں میں بدعنوانی میں ملوث سرکاری اہلکاروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،رپورٹ …

Skip to toolbar