Breaking News
Home / پاکستان / سیاست میں اخلاقی گراوٹ، وزیراعظم کے معاون خصوصی کا مریم نواز کے لیےگھٹیا زبان کا استعمال

سیاست میں اخلاقی گراوٹ، وزیراعظم کے معاون خصوصی کا مریم نواز کے لیےگھٹیا زبان کا استعمال

سیاست میں اخلاقی گراوٹ، وزیراعظم کے معاون خصوصی کا مریم نواز کے لیےگھٹیا زبان کا استعمال

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کے خصوصی ترجمان شہباز گل نے پاکستان مسلم لیگ (نواز) کی نائب صدر مریم نواز کو چڑیل کہہ دیا ۔ شہباز گل نے مریم نواز کی ایک میڈیا ٹاک پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی چڑیل آج جنات اور جادو ٹونے کے طعنے دے رہی ہے لیکن عدالت کو یہ نہیں بتا رہی کہ پیسہ کن جنوں اور چڑیلوں نے باہر منتقل کیا ۔شہباز گل نے مزید کہا کہ مریم نے آج بھی عدالت میں رسیدیں نہیں دیں ، کیلبری فانٹ اور قطری خط کہ طرح یہ نہیں بتایا کہ رسیدیں کہاں ہیں ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عمران خان وزیراعظم کی کرسی پر قابض ہیں ، عمران خان کی کوئی اخلاقی یا آئینی حیثیت نہیں ۔ یہ جادو ٹونے سے ملک چلانے والی حکومت ہے ۔ جادو ٹونہ اتنا اچھا ہے تو مہنگائی ختم کریں ۔وزیر مملکت زرتاج گل اور پارلیمانی سیکرٹری ملیکہ بخاری کا مریم نواز کی میڈیا ٹاک پر ردعمل ، کہا مریم نواز کو سیاسی تربیت کی ضرورت ہے ۔ مریم نواز عدالت میں اثاثوں کے جواب دینے کے بجائے عورت کارڈ استعمال کرتی ہیں ، عدالت کے باہر سیاسی تھیٹر لگایا جاتا ہے ۔زرتاج گل نے کہا کہ مریم نواز کا کوئی قد کاٹھ نہیں ہے ، گالم گلوچ کی سیاست سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا ، مریم نواز منظم طریقے سے نیب پر حملہ آور ہوئیں ۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

بیرون ملک ڈپلومیٹس کی تقرری کے عمل میں چیمبرز کو بھی شامل مشاورت کیا جائے’لاہور چیمبر کا مطالبہ

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں ابوذر …

پاکستان میں پنجاب کا میڈیکل سسٹم سب سے بہتر ہے’خواجہ سلمان رفیق

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں عوام کی خدمت کا سفر جاری …

وزیرداخلہ کی مدارس بل پر وفاق المدارس کے سرپرست اعلی مولانا فضل رحیم سے ملاقات

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جامعہ اشرفیہ میں وفاق المدارس کے …

ہمیں اپنی رفتار کو تیز کر کے 77سالوں کا نقصان پورا کرنا ہے’ احسن اقبال

پاکستان کی آبادی میں اضافہ تیز ،وسائل گھٹ رہے ،ملکی استحکام کیلئے پالیسیوں کا تسلسل …

لبنان اس وقت تقریباً 20 لاکھ شامی باشندوں کی میزبانی کر رہا ہے جبکہ 800,000 …

یونان میں شام کے سفارتخانے میں باغیوں کے حامی داخل، اپنا پرچم لہرادیا

ایتھنز میں شامی سفارت خانے کے باہر شام کے باشندوں نے جشن منایا اور بشارالاسد …

Skip to toolbar