سونے کی تلاش: سعودی شہری جان سے گیا
ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب کے تبوک ریجن میں سعودی شہری سونے کی تلاش میں جان کی بازی ہار گیا۔ تفصیلات کے مطابق تبوک ریجن میں افواہ تھی کہ ایک خاص مقام پر موجود گڑھے میں سونا دفن ہے۔سونے کی تلاش میں متعدد شہری وہاں پہنچ گئے۔ ہر ایک گڑھے میں دفن سونے کی تلاش میں لگ گیا۔ایک شخص سونے کی تلاش میں کھدائی کرتے ہوئے گہرائی میں پہنچ گیا- اسی دوران ریت کا تودہ اس پر گر گیا اور وہ اپنی جان گنوا بیٹھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گڑھے میں ریت کے تودے میں دب کر ہلاک ہوئے والے مقامی شہری کی نعش کو کئی گھنٹے کی کوششوں کے بعد نکالا جا سکا۔تبوک پولیس نے پانچ افراد کو حراست میں لیا ہے۔ پوچھ گچھ کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا۔