سوشل میڈیا پر ٹرانسجینڈرز کےساتھ ناروا سلوک اور ہراساں کرنے کی ویڈیو سامنے آنے کے معاملہ پر سی پی او محمد احسن یونس کا نوٹس
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سوشل میڈیا پر ٹرانسجینڈرز کےساتھ ناروا سلوک اور ہراساں کرنے کی ویڈیو سامنے آنے کے معاملہ پر سی پی او محمد احسن یونس نے نوٹس لے لیا ۔
پولیس کے مطابق تحفظ سینٹر کی جانب سے رابطہ کرنے پر ہراسگی کا شکار ہونے والے ٹرانسجینڈرز انصاف کے حصول کے لیے تحفظ سینٹر پہنچے۔
پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ اغواءاور جنسی زیادتی کی دفعات کے تحت تھانہ وارث خان میں درج کر لیا گیا۔ ایس پی راول کے مطابق ویڈیو کلپ میں نظر آنے والے شخص کی شناخت کر لی گئی ہے جس کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دےدی گئیں۔
سی پی او کے مطابق معاشرہ کے محروم طبقات سے زیادتی اور انسانیت کی تذلیل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں انہیں جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا