Breaking News
Home / پاکستان / سفارشی کلچر، کرپشن، میرٹ کی حوصلہ شکنی اور نا اہلی کی وجہ سے کھیلوں میں کارکردگی غیر معیاری ہوتی چلی گئی، وزیراعظم

سفارشی کلچر، کرپشن، میرٹ کی حوصلہ شکنی اور نا اہلی کی وجہ سے کھیلوں میں کارکردگی غیر معیاری ہوتی چلی گئی، وزیراعظم

سفارشی کلچر، کرپشن، میرٹ کی حوصلہ شکنی اور نا اہلی کی وجہ سے کھیلوں میں کارکردگی غیر معیاری ہوتی چلی گئی، وزیراعظم

ضلعی سطح پر ٹیلنٹ ہنٹ اور مقابلہ سازی کے لئے تنظیمی ڈھا نچے کی از سر نو تشکیل سازی کی ضرورت ہے ، عمران خان کا اجلاس سے خطاب

وفاقی اور صوبائی سطح پر سپورٹس بورڈذ کی تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے از سر نو موثر تشکیل، اور پاکستان کانیا سپورٹس میپ مرتب کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں کھیلوں کا بے پناہ پوٹینشل ہے، ماضی میں ہمارے کھلاڑیوں نے کرکٹ، ہاکی، اسکواش اور دیگر روایتی کھیلوں میں سالہا سال ملک کا نام روشن کیا،بد قسمتی سے سفارشی کلچر، کرپشن، میرٹ کی حوصلہ شکنی اور نا اہلی کی وجہ سے کھیلوں میں کارکردگی بتدریج غیر معیاری ہوتی چلی گئی، ضلعی سطح پر ٹیلنٹ ہنٹ اور مقابلہ سازی کے لئے تنظیمی ڈھا نچے کی از سر نو تشکیل سازی کی ضرورت ہے ،قومی اور روایتی کھیلوں میں نمایاں کار کردگی دکھانے اور ملک کا نام روشن کرنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہونی چاہئے اور ان کو کھیلوں کے مزید فروغ کے لئے آئیڈیل پلیٹ فارم میسر ہوناچاہئے۔

جمعہ کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لئے اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹرفہمیدہ مرزا اور سینیئر افسران اجلاس میں شریک تھے۔وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے وزیراعظم کو پاکستان سپورٹس بورڈ میں وزیراعظم کے ملک میں کھیلوں کے فروغ، میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنانے کے ویڑن کی روشنی میں ازسر نو تنظیم سازی کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کی تشکیل نو کر دی گئی ہے اور پیشہ وارانہ مینیجمینٹ کنسلٹنٹس کی سفارشات کی روشنی میں نیا تنظیمی ڈھانچہ مرتب کیا جا رہا ہے۔

وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ نے سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد اور صوبائی دارالحکومتوں میں کوچنگ سینٹرز میں کھیلوں کے انفراسٹرکچر اور دیگر سہولیات کی بحالی، ادارے کا اسپیشل آڈٹ اور انتظامی امور میں گزشتہ دو سال میں نمایاں بہتری کے حوالے سے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ غیر ضروری اخراجات میں نمایاں کمی، سفارشی کلچر کا خاتمہ، میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے۔ ان اقدامات کے نتیجے میں پاکستان سپورٹس بورڈ کے منافع میں اضافہ ہوا ہے اور مستحق کھلاڑیوں کو گرانٹس کی مد میں مالی معاونت فراہم کی گئی ہے جس میں COVID-19 کے دوران مالی معاونت بھی شامل ہے۔ قومی اور بین الاقوامی سطح پر کھیلوں کے فروغ کے لئے وفاقی سپورٹس کوارڈینیشن کمیٹی کی تشکیل، ای آفس کے اقدامات، سپورٹس کمپلیکس میں قومی اور بین الاقوامی ایونٹس کا انعقاد ، نئے تعمیری منصوبوں میں کھیلوں کے مراکز کے قیام کو یقینی بنانے، روایتی اور علاقائی کھیلوں کے فروغ، پرائم منسٹرز سپورٹس پورٹل، میرا کپتان سپورٹس پورٹل اور چودھویں ساوتھ ایشین گیمز کے 2021 میں ملک میں انعقاد کے حوالے سے اقدامات اور تیاریوں پر بھی شرکائ کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کھیلوں کا بے پناہ پوٹینشل ہے۔ ماضی میں ہمارے کھلاڑیوں نے کرکٹ، ہاکی، اسکواش اور دیگر روایتی کھیلوں میں سالہا سال ملک کا نام روشن کیا۔ بد قسمتی سے سفارشی کلچر، کرپشن، میرٹ کی حوصلہ شکنی اور نا اہلی کی وجہ سے کھیلوں میں کارکردگی بتدریج غیر معیاری ہوتی چلی گئی۔وزیراعظم نے ضلعی سطح پر ٹیلنٹ ہنٹ اور مقابلہ سازی کے لئے تنظیمی ڈھا نچے کی از سر نو تشکیل سازی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ازسر نو تشکیل سازی سے پاکستان میں کھیلوں کی بحالی کا آغاز ہوگا۔ ماضی کا کھیلوں کا تنظیمی ڈھانچہ نہ صرف غیر فعال ہو چکا ہے بلکہ اس غیر فعال ڈھانچے کی وجہ سے قومی ٹیلنٹ کی بھی حوصلہ شکنی ہو رہی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ قومی اور روایتی کھیلوں میں نمایاں کار کردگی دکھانے اور ملک کا نام روشن کرنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہونی چاہئے اور ان کو کھیلوں کے مزید فروغ کے لئے آئیڈیل پلیٹ فارم میسر ہوناچاہئے۔وزیراعظم نے ملک میں کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے وفاقی اور صوبائی سطح پر سپورٹس بورڈذ کی تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے از سر نو موثر تشکیل، اور پاکستان کانیا سپورٹس میپ مرتب کرنے کی ہدایت۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

وزیراعظم شہباز شریف 19دسمبر سے مصر کا دورہ کریں گے

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف 19 دسمبر سے مصر کا دورہ …

پی ٹی وی اور ٹی آر ٹی کے درمیان مشترکہ نشریات اور ترک ڈرامے دکھانے پر اتفاق

وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور ترکیہ کے صدارتی ہیڈ آف کمیونی کیشنز پروفیسر فحرتین …

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی ایڈوائس ارسال، مدارس بل کی منظوری کا امکان

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے …

غریب گھرانوں کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 33 کروڑ ڈالر دے گا، معاہدہ طے

بی آئی ایس پی کے ذریعے غریب خواتین اور ان کے خاندانوں کو مالی مدد …

سعودی عرب،والدین، بہن اور بھائی کے قاتل مقامی شہری کو سزائے موت

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے مشرقی علاقے میں والدین، بہن اور …

سعودی عرب میں جج سمیت متعدد سرکاری اہلکار رشوت لینے کے الزام میں گرفتار

مملکت کے مختلف علاقوں میں بدعنوانی میں ملوث سرکاری اہلکاروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،رپورٹ …

Skip to toolbar