Home / انٹر نیشنل / سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی والدہ انتقال کر گئیں

سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی والدہ انتقال کر گئیں

لاہور: نومبر 22 ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی والدہ انتقال کر گئیں۔ مرحومہ کی عمر 93 برس تھی. ان کے ایک صاحبزادے عباس شریف انکی حیات میں ہی وفات پا گئے تھے.مرحومہ گذشتہ نو ماہ سے لندن میں اپنے بڑے صاحبزادے نواز شریف کے پاس ایون فلیڈ میں موجود تھیں. وہ کافی عرصے سے بیمار تھیں اور وہیل چیئر پر ہی رہتی تھیں۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف کی والدہ کی طبیعت گزشتہ ایک ماہ سے ہی خراب تھی لیکن گزشتہ چند روز سے ان کی طبیعت بہت زیادہ خراب تھی اور ان کا انتقال ایون فیلڈ اپارٹمنٹس میں ہوا۔ شریف فیملی ذرائع کے مطابق بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ لندن میں ہی ادا کی جائے گی اور ان کا جسد خاکی کل پاکستان کے لیے روانہ کیا جائے گا تاہم نواز شریف کے میت کے ساتھ پاکستان آنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔
مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنماؤں کا کہنا ہے کہ شمیم اختر کی میت پاکستان لانے یا نہ لانے کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا ہے. البتہ ایک دو روز تک انکا جسد خاکی پاکستان لایا جائے گا اور تدفین رائیونڈ پیلس کے آبائی قبرستان میں کی جائے گی. منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں قید مرحومہ کے صاحبزادے شہباز شریف اور پوتے حمزہ شہباز کی طرف سے نماز جنازہ میں شرکت کے لئے پیرول پر رہائی کی درخواست جلد لاہور ہائیکورٹ میں دائر کر دی جائے گی.

سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر رہنماؤں نے نواز شریف سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور اللہ تعالیٰ شریف خاندان کو صبرو جمیل عطا فرمائے۔سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی والدہ شمیم اختر انتقال کر گئیں۔
مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شمیم اختر کے انتقال کی اطلاع دی۔
وزیراعظم عمران خان، چوہدری شجاعت حسین، چوہدری مونس الٰہی، شیخ رشید، عبدالعلیم خان، راجا ظفر الحق، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ، کنوینر ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی اور مصطفیٰ کمال سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کی جانب سے نواز شریف اور شہبازشریف سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے.

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar