Home / صفحۂ اول / ریپ کیس کے الزام میں معطل نیپالی کرکٹر سندیپ پر پابندی ختم

ریپ کیس کے الزام میں معطل نیپالی کرکٹر سندیپ پر پابندی ختم

کھٹمنڈو (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیپال کرکٹ ایسوسی ایشن نے کرکٹر سندیپ لامے چانے سے پابندی اٹھا لی۔سندیپ لامے چانے پر گزشتہ برس اگست میں 18 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام لگا تھا، ریپ کیس کی وجہ سے نیپال کرکٹ ایسوسی ایشن نے ان کو معطل کیا تھا۔ممبر بریندرا بہادر چند کا کہنا ہے کہ معطلی ختم کرنے کا فیصلہ نیپال کرکٹ ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔نیپالی میڈیا کے مطابق سندیپ لامے چانے پر الزام ثابت ہو گیا تو انہیں قانون کے مطابق 10 سے 12 سال قید ہو گی۔نیپالی میڈیا کا کہنا ہے کہ لڑکی نے گزشتہ سال ستمبر میں پولیس میں کیس دائر کیا تھا، اکتوبر میں کرکٹر کو گرفتار کیا گیا جبکہ گزشتہ ماہ انہیں ضمانت پر رہائی ملی تھی۔نیپالی میڈیا نے یہ بھی کہاکہ نیپال کرکٹ ایسوسی ایشن نے معطلی ختم کرنے کی تفصیلات کا باضابطہ اعلان نہیں کیا ۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

پاکستان سپر لیگ سیزن کے اہم میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 40رنز سے شکست دیدی

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے اہم میچ میں لاہور قلندرز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar