راولپنڈی ، مارچ 2020سے اب تک 1246افراد کرونا وائرس سے چل بسے
راولپنڈی میں 1106جہلم میں 56چکوال میں 78اور اٹک میں چھ، افراد لقمہ اجل بنے
راولپنڈی اپریل 25 (ڈیلی پاکستان آن لائن) راولپنڈی میں مارچ 2020سے اب تک 1246افراد کرونا وائرس سے چل بسے ۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کورونا سے متاثرہ افراد کے اعدادوشمار جاری کر دیئے گئے جس کے مطابق مارچ 2020 سے، ابتک راولپنڈی ڈویڑن میں 1246 اموات ہوئیں ،راولپنڈی میں 1106جہلم میں 56چکوال میں 78اور اٹک میں چھ، افراد لقمہ اجل بنے، گزشتہ ایک سال کے دوران 4 لاکھ 50ہزار، 338 کیس رپورٹ ہوئے ،ٹیسٹ کے بعد 3لاکھ 29 ہزار، 604 افراد کے، ٹیسٹ نگیٹو رہے ،ڈویژن میں 26ہزار 278 افراد، میں کورونا کو شکست دینے میں کامیاب رہے ،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی کے ہسپتالوں میں 3ہزار 427 افراد نے رجوع کیا ،ایک ہزار126 افراد کے ٹیسٹ نیگیٹو، جبکہ 129 کنفرم مریض نکل آئے ،ہسپتالوں میں اسوقت موجود مریضوں کی تعداد 235 ،20 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ،چار افراد کی موت کے بعد راولپنڈی ڈویڑن میں اموات کی تعداد 1246 ہوگئی۔