دیامر بھاشا کی تعمیر کا آغاز تاریخی پیش رفت ہے: چیئرمین واپڈا
منصوبہ مقررہ مدت 2028 میں ہی مکمل کر لیا جائے گا، منصوبے کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 4500 میگاواٹ ہے، مزمل حسین
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین واپڈا مزمل حسین نے کہا ہے کہ دیا مر بھاشا کی تعمیر کا آغاز تاریخی پیش رفت ہے۔
ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ منصوبہ مقررہ مدت 2028 میں ہی مکمل کر لیا جائے گا، منصوبے کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 4500 میگاواٹ ہے۔
چیئرمین واپڈا نے کہا کہ ڈیم میں 81 لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ ہو سکے گا، یہ پاکستان کی واٹر،فوڈ اور انرجی سیکیورٹی کیلئے اہم منصوبہ ہے۔
مزمل حسین نے کہا کہ ہم نے بہت وقت ضائع کیا اب کئی ڈیم بنائیں گے، پاکستان کو سستی بجلی کی اشد ضرورت ہے، سستی بجلی سے معاشی پہیہ تیز چل سکتا ہے۔