Home / انٹر نیشنل / خطے میں اسرائیل کی عسکری برتری قائم رکھنے میں مدد کریں گے، امریکہ

خطے میں اسرائیل کی عسکری برتری قائم رکھنے میں مدد کریں گے، امریکہ

خطے میں اسرائیل کی عسکری برتری قائم رکھنے میں مدد کریں گے، امریکہ

اسرائیل خطے کا وہ واحد ملک ہے، جس کو امریکا نے ایف پینتیس جنگی طیارے مہیا کر رکھے ہیں

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی وزیر دفاع مارک اَیسپر نے یقین دہانی کرائی ہے کہ واشنگٹن مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کی عسکری برتری قائم رکھنے میں اس کی مدد کرے گا۔

یہ بات مارک اَیسپر نے امریکا کے دورے پر گئے ہوئے اسرائیلی وزیر دفاع بَینی گَینٹس کے ساتھ پینٹاگون میں ایک ملاقات کے موقع پر کہی۔ اَیسپر نے کہا کہ یہ بات امریکی اسرائیلی دفاعی تعلقات کا ایک اہم حصہ ہے کہ اسرائیل کو مشرق وسطیٰ میں حاصل عسکری برتری قائم رہنا چاہیے۔

اسرائیل خطے کا وہ واحد ملک ہے، جس کو امریکا نے ایف پینتیس جنگی طیارے مہیا کر رکھے ہیں۔ اسرائیل یہ نہیں چاہتا کہ امریکا اب متحدہ عرب امارات کو بھی ایسے جنگی طیارے فراہم کرے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

ئی سی سی اجلاس،محسن نقوی 12مارچ کو دبئی جائینگے

آئی سی سی اجلاس،محسن نقوی 12مارچ کو دبئی جائینگے اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان …

Skip to toolbar