Breaking News
Home / پاکستان / حکومت سے مذاکرات کا وقت گزر چکا، لانگ مارچ کا اہم کارڈ اپنی مرضی سے کھیلیں گے، بلاول بھٹو

حکومت سے مذاکرات کا وقت گزر چکا، لانگ مارچ کا اہم کارڈ اپنی مرضی سے کھیلیں گے، بلاول بھٹو

لاہور 21 دسمبر (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے حکومت کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں چل رہے، ہم واضح پیغام دے چکے ہیں کہ مذاکرات کا وقت چلا گیا ہے اب بات اس وقت ہوگی جب یہ وزیراعظم کٹھ پتلی جائے گا۔

لاہور میں پیپلز پارٹی کے رہنما کی وفات پر تعزیت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو اندازہ نہیں ہے کہ لانگ مارچ ضرور ہوگا اور پی ڈی ایم فیصلہ کرے گی کہ کب اور کس طرح ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ پی ڈی ایم کا کارڈ ہے، ہم اپنا کارڈ اپنی مرضی کے مطابق کھیلیں گے اور ضرور کھیلیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب ہم لانگ مارچ کے لیے نکلیں گے تو غریب عوام کو ساتھ لے کر جائیں گے، جس میں بے روزگار لوگ بھی شامل ہوں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ عوام ادویات نہیں خرید سکتے، 2 وقت کی روٹی خریدنے سے قاصر ہیں، گیس، بجلی کے بلز نہیں بھر سکتے وہ بھی لانگ مارچ میں ہمارے ساتھ جائیں گے اور ہم عوام کی طاقت کے ساتھ اسلام آباد پہنچ کر ان سے استعفیٰ چھین کر رہیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ حکومت زمینی حقائق سے واقف ہی نہیں ہے، یہ عوام کا درد، عوام کی پریشانی کو محسوس نہیں کررہی، ان کا جذبہ، ان کا جوش اور اس نظام سے ان کی نفرت کا اندازہ نہیں جس میں انہیں 2 وقت کی روٹی میسر نہیں ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام تاریخی مہنگائی اور تاریخی غربت کا مقابلہ کررہی اور خود کشی پر مجبور ہے جبکہ حکومت کے پاس اس سوال کا جواب ہی نہیں ہے کہ وہ اس عوام کے لیے کیا کرے گی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم کہتے ہیں کہ ہم دولت پیدا کریں گے لیکن جو لوگ آج بے روزگار ہورہے ہیں ان کے بارے میں سوال کا ان کے پاس جواب نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ اگر وزیراعظم کے پاس عوام کے مسائل کم کرنے کا حل نہیں ہے، عوام پر جو غیر ضروری بوجھ ڈالا جارہا ہے اسے کم کرنے کا حل نہیں تو وزیراعظم کو استعفی دینا چاہیے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس عوام کو ریلیف دینے کا حل موجود ہے، ہمارے دور میں پوری دنیا مالیاتی بحران کا مقابلہ کررہی تھی، مہنگائی، غربت اور بے روزگاری کا طوفان تھا تو ہم نے پاکستان کے عوام کو لاوارث نہیں چھوڑا تھا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اس وقت ہم نے پاکستان کی غریب ترین خواتین کے لیے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا، پینشنز اور تنخواہوں میں 100 فیصد سے زائد اضافہ کر کے ان کی مدد کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے سب سے زیادہ اہمیت پاکستان کی ذراعت کو دی تھی کیوں کہ اگر پاکستان کا کسان خوشحال ہوگا تو وہ پاکستان کو چلا سکتا ہے لیکن اس وقت یہ صورتحال ہے کہ زرعی اجناس پاکستان کے کسان کے بجائے بیرونی دنیا سے خریدی جارہی ہے اس صورتحال میں امیر لوگ دولت پیدا کرتے رہیں گے۔

سینیٹ انتخابات کے بارے میں سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آئین کے تحت بیلیٹ کی رازداری ووٹر کا حق ہے اور ہم آئین کے ساتھ کھڑے ہیں، یہ تو نالائق ہیں عدالت تو نہیں ہے اس لیے جب یہ عدالت جائیں گے تو عدالت انہیں یہی کہے گی کہ آئین پڑھو آئین میں کیا لکھا ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

انقلاب لانے والے آپس میں گتھم گتھا ،نند بھاوج کی لڑائی نے فتنہ پارٹی کے پانچ گروپ بنا دیئے ‘عظمیٰ بخاری

مریم نواز پنجاب کی تقدیر بدلنے جا رہی ہیں،پاکستان اب کسی فتنے کا متحمل نہیں، …

انسانی حقوق کا تحفظ اور فروغ (ن) لیگ کا ویژن اور ترجیح ہے’ مریم نواز شریف

ایسے معاشرے کی تشکیل چاہتے ہیں جہاں ہر شہری کو مساوی مواقع، انصاف اور عزت …

پاکستان کو جون تک دوست ممالک سے لئے گئے قرضوں کی معیاد میں توسیع کرانا ہو گی’ ٹیکس ایڈوائزرز

ڈیفالٹ سے بچنے کیلئے قرضوں کی معیاد میں توسیع کی پالیسی صرف تین دوست ممالک …

عمران خان ،پی ٹی آئی کو مائنس کرنے کیلئے جبر ،ظلم کا ہر ہتھکنڈا آزمایا جا چکا ‘ مسرت جمشید چیمہ

طاقت کے نشے میں چُور حکمران جتنے مرضی چوکے چھکے مار لیں عوام جلد ان …

سروسز ہسپتال لاہور میں اینٹی ریپ کرائسز سیل کا افتتاح

اینٹی ریپ کرائسز سیل میں شواہد کا ڈیٹا اکٹھا کرنا انتہائی اہمیت کا حامل ہو …

منی لانڈرنگ کا مقدمہ،مونس الٰہی کی اہلیہ طلب

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی اسپیشل کورٹ سینٹرل نے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں …

Skip to toolbar