Breaking News
Home / صحت / حکومت تاریخ میں پہلی مرتبہ بلوچستان میں امراض قلب اور کینسر کے ہسپتال بنا رہی ہے، جام کمال خان

حکومت تاریخ میں پہلی مرتبہ بلوچستان میں امراض قلب اور کینسر کے ہسپتال بنا رہی ہے، جام کمال خان

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت شیخ محمد بن زید النہیان کارڈیک سینٹر کوئٹہ کے بورڈ آف گورنرز اور ڈی ایچ کیو چمن کے امور سے متعلق اعلی سطحی اجلاس گزشتہ روز وزیر اعلی ہاؤس میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی.

اجلاس کو سیکرٹری صحت کی جانب سے کارڈیک سینٹر اور ڈی ایچ کیو چمن سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ یو اے ای حکومت کے تعاون سے 120 بستروں پر مشتمل کارڈیک سینٹر تعمیر کیا جا رہا ہے۔ جس کا 80 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔جبکہ کارڈیک سینٹر کے لیے جدید مشینری کی خریداری کا عمل جاری ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کارڈیک سنٹر سے متعلق ڈرافٹ بل تیار کر کے محکمہ قانون کو بھجوا دیا گیا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ کارڈیک سنٹر کے فیز ون میں او پی ڈی ،ایمرجنسی سروس اور ڈائگنوسٹک لیب کام کرنا شروع کرے گی۔

اجلاس کو نئے ڈی ایچ کیو چمن کی بلڈنگ کی بہتری اور اسے فعال بنانے سے متعلق متعلقہ حکام کی جانب سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈی ایچ کیو چمن میں دس بستروں پر مشتمل اسٹیٹ آف دی آرٹ آئی سی یو کے قیام کے لئے فنڈز کی منظوری دیدی گئی۔ جبکہ ڈی ایچ کیو چمن کو پہلے سے ہی ٹیچنگ ہسپتال ڈکلئیر کر دیا گیا ہے۔

اجلاس میں کارڈیک سینٹر کوئٹہ کے بورڈ آف گورنرز کی کمپوزیشن میں ترمیم کی منظوری کے علاوہکارڈیک سینٹر کے نام کو تبدیل کرکے شیخ سلمان بن زید النہیان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی رکھنے کی منظوری دے دی گئی۔ اسکے ساتھ ساتھ کارڈیک سینٹر کے لیے مطلوبہ فنڈز کے اجرا کی منظوری بھی دیدی گئی۔جبکہ تجویز کی گئی ہیومن ریسورس کی بھی منظوری دے دی گئی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ صحت کا شعبہ صوبائی حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے اور صوبے کی عوام کو علاج ومعالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے ٹھوس اقدامات کیے جارہے ہیں.

انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ امراض قلب کے علاج معالجے کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ اور صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کینسر ہسپتال کی تعمیر کا بھی منصوبہ شروع کیا ہے۔

اس کے علاوہ یونیورسل ہیلتھ کارڈ کے اجرا پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ بلوچستان کی عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات احسن انداز سے فراہم کی جا سکیں۔

دریں اثنا وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت پنجگور میں قائم کھجور پراسیسنگ پلانٹ سے متعلق اجلاس میں مذکورہ پلانٹ کو پوری طرح سے فعال بنانے سمیت دیگر امور کا جائزہ لیتے ہوئے پراسیسنگ پلانٹ کو دو سالہ مدت پر لیز پر دینے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں صوبائی وزیر زراعت انجنئیر زمرک خان اچکزئی، کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کو سیکرٹری زراعت کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ میں بتایا گیا کہ پراسیسنگ پلانٹ کے لئے یو اے ای حکومت کی جانب سے 700 سو ملین روپے کے فنڈز قائم کیا گیا ہے اور پلانٹ میں ماہانہ 1250 ٹن کھجور کی پراسیسنگ کی گنجائش موجود ہے۔ اس کے علاوہ بلوچستان میں پیدا ہونے والی کھجور کی مختلف قسموں اور نسلوں کی پیداوار اور افزائش سے متعلق بھی اجلاس کو آگاہ کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پراسیسنگ پلانٹ کی فعالیت سے سروس میں بہتری آئے گی۔بلوچستان کا خطہ کھجور کی پیداوار کے لیے موزویت رکھتا ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ کھجور کی کاشت کے لیے ڈرپ ایریگیشن اور ببلر سسٹم کے نظام کو فروغ دیتے ہوئےاس نوعیت کے مزید کولڈ اسٹوریج پلانٹس آئندہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کیے جائیں۔ اس کے علاوہ کھجور کی حفاظت اور بہترین افزائش سے متعلق کاشتکاروں کی بہتر رہنمائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کھجور کو ایک مکمل غذا کے طور پر تصور کیا جاتا ہے۔اور یہ ایک ایسا پھل ہے جو غذائیت سے بھرپور ہے۔وزیراعلی نے کہا کہ پرا سیسنگ پلانٹ کے فعال ہونے سے کھجور کو دیگر ممالک میں بھی برآمد کیا جاسکے گا جس سے صوبہ کی معیشت میں بھی بہتر ہوگی اور کاشتکاروں کو بھی فائدہ ہوگا۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

پنجاب کے سرکاری سکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں موبائل فون کے استعمال …

سزائے موت کے تین ملزمان بری کرنے کا حکم

ملزمان شفیق ،الیاس اور عالم شیر پر شہری اظہر رشید کو قتل کرنے کا الزام …

معیاری ٹیکنیکل ایجوکیشن کے فروغ کیلئے جامع سکل ڈویلپمنٹ پالیسی

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر …

بیرون ملک ڈپلومیٹس کی تقرری کے عمل میں چیمبرز کو بھی شامل مشاورت کیا جائے’لاہور چیمبر کا مطالبہ

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں ابوذر …

پاکستان میں پنجاب کا میڈیکل سسٹم سب سے بہتر ہے’خواجہ سلمان رفیق

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں عوام کی خدمت کا سفر جاری …

وزیرداخلہ کی مدارس بل پر وفاق المدارس کے سرپرست اعلی مولانا فضل رحیم سے ملاقات

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جامعہ اشرفیہ میں وفاق المدارس کے …

Skip to toolbar