Home / پاکستان / حنا پرویز بٹ کا استعفیٰ پنجاب اسمبلی پہنچ گیا ہے‘ شہباز گل کا دعویٰ

حنا پرویز بٹ کا استعفیٰ پنجاب اسمبلی پہنچ گیا ہے‘ شہباز گل کا دعویٰ

لاہوردسمبر 30 (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی خاتون رکن اسمبلی حنا پرویز بٹ کا استعفیٰ پنجاب اسمبلی پہنچ گیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے انہوں نے انکشاف کیا انہیںابھی ایک رپورٹر دوست سے پتا چلا ہے کہ حنا پرویز بٹ کا استعفیٰ پنجاب اسمبلی پہنچ گیا ہے۔ڈاکٹر شہباز گل نے لکھا کہ جلد سپیکر آفس ان کو بلا کر اس استعفے کی تصدیق کرنے کے بعد اسے قبول کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے مذاق سمجھ رکھا تھا، مریم نواز کو سوشل میڈیا کی وزیراعظم بنایا ہوا تھا اور سوشل میڈیا پر استعفے دے رہے تھے، اب پتا چلے گا۔جبکہ مسلم لیگ(ن)کی رکن حناپرویزبٹ نے اپنا استعفیٰ پنجاب اسمبلی پہنچانے کی تردیدکرتے ہوئے کہاکہ میں نے اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو جمع کرایا ہے۔شہبازگل کو جھوٹا پروپیگنڈہ کرتے شرم آنی چاہیے۔اپوزیشن کے استعفوں سے حکومت بکھلاگئی ہے۔میاں نوازشریف اور مریم نواز کی ہدایت کے مطابق سب لیگی ارکان نے اپنے استعفے قیادت کو جمع کرائے ہیں۔میں شہبازگل کے جھوٹے پروپیگنڈے کی شدید مذمت کرتی ہوں۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

ئی سی سی اجلاس،محسن نقوی 12مارچ کو دبئی جائینگے

آئی سی سی اجلاس،محسن نقوی 12مارچ کو دبئی جائینگے اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان …

Skip to toolbar