Home / انٹر نیشنل / حج سیزن کے دوران 12.5 لاکھ جانوروں کو جانچ کے بعد چھوڑا گیا

حج سیزن کے دوران 12.5 لاکھ جانوروں کو جانچ کے بعد چھوڑا گیا

مکہ مکرمہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) مکہ مکرمہ صوبے میں ماحولیات، آب اور زراعت کی وزارت کی شاخ نے تقریبا 1251481 مویشیوں کی جانچ کی۔ یہ مویشی حج سیزن کے لیے جدہ کی اسلامی بندرگاہ کے راستے مملکت لائے گئے تھے۔ مذکورہ تعداد میں 1234747 بکرے، 9993 اونٹ اور 6741 گائے شامل ہیں۔

ماحولیات ، آب اور زراعت کی شاخ کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر سعید الغامدی نے واضح کیا کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے حجاج کرام کے لیے پیش کردہ خدمات کی سطح بلند کرنے کی توفیق حاصل ہوئی۔ رواں سال حج سیزن کو کامیاب بنانے میں مملکت کی دانش مند قیادت کی مسلسل سرپرستی اور ہدایات نے بھرپور کردار ادا کیا۔ حکومت ہمیشہ سے حجاج کرام کی صحت و سلامتی اور اللہ کے مہمانوں کی خدمت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی خواہاں رہی ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar