Breaking News
Home / انٹر نیشنل / جنرل مارک میلی نے چینی اور روسی اتحاد کو امریکہ کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دے دیا

جنرل مارک میلی نے چینی اور روسی اتحاد کو امریکہ کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دے دیا

واشنگٹنن (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکا کے اعلی فوجی عہدہ دار نے قانون سازوں کو چین، ایران اور روس کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون کے بارے میں خبردارکیا ہے اور کہاہے کہ یہ تینوں ممالک آیندہ کئی سال تک واشنگٹن کے لیے ایک مسئلہ بنے رہیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک میلی نے کہا کہ روس اور چین ایک دوسرے کے قریب آرہے ہیں اور یہ صورت حال پریشان کن ہے۔ جنرل مارک میلی وزیردفاع لائیڈ آسٹن کے ساتھ ایوان نمائندگان کی کمیٹی برائے آرمڈ سروسز میں بیان دے رہے تھے۔انھوں نے کہاکہ میں اسے اس لفظ کے حقیقی معنوں میں مکمل اتحاد نہیں کہوں گا لیکن ہم انھیں ایک دوسرے کے قریب آتے ہوئے دیکھ رہے ہیں اور یہ پریشان کن ہے۔اور پھر ایران تیسرے نمبر پر ہے۔ لہذا میرے خیال میں یہ تینوں ممالک مل کرآنے والے کئی سال تک مسائل کا سبب بنے رہیں گے،خاص طور پر روس اور چین اپنی صلاحیتوں کی وجہ سے مسئلہ بنیں گے۔جنرل میلی نے کہا کہ چین اور روس امریکی مفادات اور طرزِزندگی کے لیے اہم خطرات ہیں اور یہ پہلا موقع ہے جب امریکاکو بیک وقت دو بڑی جوہری طاقتوں کا سامنا ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

محکمہ صنعت و تجارت اور چین کی کمپنی کے مابین پنجاب میں لیتھیئم بیٹریاں بنانے کا پلانٹ لگانے کا معاہدہ

شافع حسین کا چین میں لیتھیئم بیٹریاں بنانے والے کارخانے کادورہ،بیٹریوں کی تیاری کے مختلف …

چیئرمین سینیٹ نے سینیٹر اعجاز چوہدری کی گرفتاری کے معاملے پر جواب طلب کر لیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن +این این آئی)چیئرمین سینیٹ سیدیوسف رضا گیلانی نے سینیٹر …

ملک میں ایل این جی کی کوئی قلت نہیں ، وزیرپٹرولیم

گیس کی یکساں قیمت مقرر ہونے تک مسائل موجودرہیں گے، مصدق ملک کا قومی اسمبلی …

وفاقی وزیر اطلاعات کا ترکیہ کے قومی ٹی وی چینل”ٹی آر ٹی ورلڈ” ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

پاکستان اور ترکیہ میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، پاکستان میں ترکیہ کے ڈرامے اور …

سپریم کورٹ کی فوجی عدالتوں کو 9 مئی کے 85 ملزمان کو سزا سنانے کی مشروط اجازت

جن ملزمان کو سزائوں میں رعایت مل سکتی ہے وہ دیکر رہا کیا جائے، جن …

اسرائیل کی ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کی تیاری

تل ابیب(ڈیلی پاکستان آن لائن )شام کا دفاعی نظام تباہ کرنے کے بعد اسرائیل نے …

Skip to toolbar