Home / پاکستان / جرمن وی لاگر اور یوٹیربر کرسٹین بیٹزمین نے پاکستانی اداکارہ زویا ناصر سے منگنی کرلی۔

جرمن وی لاگر اور یوٹیربر کرسٹین بیٹزمین نے پاکستانی اداکارہ زویا ناصر سے منگنی کرلی۔

لاہور:20 فروری ( ڈیلی پاکستان آن لائن) حال ہی میں اسلام قبول کرنے والے جرمن وی لاگر اور یوٹیربر کرسٹین بیٹزمین نے پاکستانی اداکارہ زویا ناصر سے منگنی کرلی۔ زویا ناصر اور کرسٹین بیٹزمین قریبی دوست ہیں جبکہ گزشتہ دنوں ہی جرمن یوٹیوبر نے اسلام قبول کیا تھا۔
جرمن یوٹیوبر کرسٹین بیٹزمین نے خود ہی اپنے یوٹیوب چینل پر ویڈیو اپ لوڈ کی تھی اور دائرہ اسلام میں داخل ہونے کا بتایا تھا۔
تاہم اب جرمن یوٹیوبر نے اپنی دوست و پاکستانی اداکارہ زویا ناصر سے منگنی کرلی ہے جس کا اعلان دونوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹس سے کیا۔ اداکارہ زویا نے منگیتر کرسٹین بیٹزمین کی گھٹنوں کے بل بیٹھ کر پرپوز کرنے کی تصاویر پوسٹ کیں اور لکھا کہ ’اس نے کہا اور میں نے ہاں کردی‘۔
اداکارہ کی تصاویر میں ان کی منگنی کی انگوٹھی بھی دکھائی دے رہی ہے۔ دوسری جانب اداکارہ کے منگیتر نے بھی تصاویر پوسٹ کیں اور زویا کے مان جانے پر خوشی کا اظہار کیا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

ئی سی سی اجلاس،محسن نقوی 12مارچ کو دبئی جائینگے

آئی سی سی اجلاس،محسن نقوی 12مارچ کو دبئی جائینگے اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان …

Skip to toolbar