جب ہماری حکومت آئی تو اسلام آباد میں 2000ہزارکیمرے تھے، چیک کیا تو صرف 300کام کررہے تھے ،شوکت علی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پارلیمانی سیکرٹری داخلہ شوکت علی نے قومی اسمبلی کوبتایاہے کہ جب ہماری حکومت آئی تو اسلام آباد میں 2000ہزارکیمرے تھے، چیک کیا تو صرف 300کام کررہے تھے،اسلام آباد میں جرائم میں 29فیصد کمی آئی ہے،عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کی سیکیورٹی میں 70درجے بہتری ہوئی ہے ۔
وقفہ سوالات کے دور ان پارلیمانی سیکرٹری داخلہ شوکت علی نے بتایاکہ جب ہماری حکومت آئی تو اسلام آباد میں 2000ہزارکیمرے تھے، چیک کیا تو صرف 300کام کررہے تھے ۔ پارلیمانی سیکرٹری داخلہ نے کہاکہ ہماری حکومت نے 1950کیمرے ٹھیک کردیئے ہیں،اسلام آباد میں جرائم میں 29فیصد کمی آئی ہے۔
عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کی سیکیورٹی میں 70درجے بہتری ہوئی ہے انہوںنے کہاکہ جگہ جگہ ناکے ہوتے تھے اب کم کردیئے گئے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ تمام صوبوں میں بھی جرائم میں کمی آرہی ہے ،چار پولیس اہلکاروں کی وردیوں پر تجرباتی طورپر کیمرے لگائے گئے ،جلد ناکوں اور ٹریفک پولیس کے تمام پولیس اہلکاروں کی وردیوں میں کیمرے لگاکر انہیں سیف سٹی کیمروں سے منسلک کردیا جائے گا۔