Home / انٹر نیشنل / تیونس کے صدر نے نجلا بودن کو ملک کی پہلی خاتون وزیراعظم نامزد کر دیا

تیونس کے صدر نے نجلا بودن کو ملک کی پہلی خاتون وزیراعظم نامزد کر دیا

تیونس کے صدر نے نجلا بودن کو ملک کی پہلی خاتون وزیراعظم نامزد کر دیا
تونس( ڈیلی پاکستان آن لائن) تیونس کے صدر نے وسیع اختیارات پر قبضہ کرنے کے دو ماہ بعد بدھ کے روز ماہر ارضیات نجلا بودن کو ملک کی پہلی خاتون وزیر اعظم نامزد کر دیا۔صدر قیس نے 63 سالہ نجلاء بودن سے کہا ہے کہ جلد ازجلد نئی حکومت میں شامل وزراء کے ناموں کا اعلان کریں۔نجلاء بودن پیشے کے اعتبار سے استاد ہیں اوروہ انجینیرنگ جیالوجسٹ کے طور پر تونس یونیورسٹی میں پروفیسر ہیں۔صدر جمہوریہ قیس سعید نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نجلا بودن کی بطور وزیراعظم تعیناتی تاریخ ساز ہے اور یہ تیونس کی خواتین کو خراج تحسین ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ نئی بننے والی حکومت کا اہم مشن ملک سے کرپشن اور بدامنی کا خاتمہ ہوگا۔ س وقت نجلاء ورلڈ بینک کے تعاون سے وزارت تعلیم میں میں ہائیر سائنٹیفک ریسرچ کے ایک منصوبے پر کام کر رہی ہیں۔ وہ اسی وزارت میں تحقیق کے معیار کو بہتر بنانے [QEC] کے شعبے کی نگران بھی ہیں۔ان کے سیاسی رجحان کے حوالے سے کوئی بات یقین سے نہیں کی جاسکتی۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar