Home / انٹر نیشنل / تیونس کے صدر قیس سعیدکے خلاف احتجاج، عوام نے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا

تیونس کے صدر قیس سعیدکے خلاف احتجاج، عوام نے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا

تیونس کے صدر قیس سعیدکے خلاف احتجاج، عوام نے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا
تیونس (ڈیلی پاکستان آن لائن) تیونس کے دارالحکومت میں ہزاروں مظاہرین نے صدر قیس سعید کی جانب سے جولائی میں حکومتی اختیارات پر قبضے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ان سے مستعفی ہونے اور آئین کا احترام کرنے کا مطالبہ کردیا۔ واضح رہے کہ قیس سعید نے وزیراعظم کو برطرف کرنے اور پارلیمنٹ کو منسوخ کرنے کے دو مہینے بعد رواں ہفتے 2014 کے آئین کو نظرانداز کرکے خود کو حکومت کرنے کا اختیار دیا ہے۔مظاہرین تیونس کے وسط میں حبیب بورگیبا ایونیو کے قریب موجود تھے، جو ان مظاہروں کا مرکز ہے جن سے 14 جنوری 2011 میں سابق صدر زین العابدین بن علی کی حکمرانی ختم کی گئی تھی۔
اس بحران نے ان جمہوری فوائد کو خطرے میں ڈال دیا ہے جو تیونس کے باشندوں نے 2011 کے انقلاب سے حاصل کیے تھے، جس نے عرب بہار کے مظاہروں کو جنم دیا تھا۔اس کے علاوہ، بحران نے عوامی مالیات کے لیے فوری خطروں سے نمٹنے کی کوششوں کو سست کردیا ہے، جس سے سرمایہ کار پریشانی کا شکار ہیں۔قیس سعید نے کہا ہے کہ ان کے حریف ان کی جن کوششوں کو بغاوت کا نام دے رہے ہیں، ان کی سیاسی بحران، معاشی سست روی اور کورونا وائرس وبا سے نمٹنے کے لیے ضرورت ہے۔انہوں نے وعدہ کیا ہے کہ وہ عوام کے حقوق کا خیال رکھیں گے اور آمر نہیں بنیں گے۔ تاہم قیس سعید کو اب بھی تیونس کے عوام کے بڑے حصے کی حمایت حاصل ہے، جن کا ماننا ہے کہ قیس سعید باقی حمکرانوں سے بہتر ہیں۔موجودہ صدر نے اختیارات سے متعلق کوئی وقت نہیں دیا ہے، لیکن کہا ہے کہ وہ ایک کمیٹی تشکیل دیں گے تاکہ 2014 کے آئین میں ترامیم کو ڈرافٹ کیا جا سکے اور حقیقی جمہوریت قائم کی جائے جس میں لوگ واقعی خودمختار ہوں۔تیونس کی سب سے بڑی سیاسی جماعت النہضہ نے قیس سعید کے اقدام کو جمہوریت کے خلاف بغاوت قرار دیا ہے اور لوگوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انتھک، پرامن کوشش کر کے جمہوریت کے لیے متحد ہوں اور اس کا دفاع کریں۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar