تیونس میں وزیر اعظم کی برطرفی کے بعد پارلیمنٹ کی کارروائی 30 دنوں کے لئے منجمد
تیونس (ڈیلی پاکستان آن لائن) تونس کے صدر قیس سعید نے ملک کے وزیر اعظم ہشام مشیشی کو برطرف کرنے کے بعد ملک کے انتظامی اختیارات خود ہی سنبھالنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ نئی سیاسی معرکہ آرائی اتوار کے روز حکومت مخالف پر تشدد مظاہروں کے بعد شروع ہوئی جس میں ہزاروں لوگ شریک ہوئے تھے۔صدر قیس سعید نے وزیر اعظم ہشام مشیشی کو برطرف کرنے کے بعد کہا کہ وہ ایک نئے چیف کی سربراہی والی حکومت کی مدد سے انتظامی امور کا اقتدار خود ہی سنبھال لیں گے اور اس نئے چیف کی تقرری بھی وہ خود کریں گے۔صدر قیس سعید نے تونس کی پارلیمان کو بھی آئندہ ایک ماہ تک کے لیے معطل کرنے اور تمام نائبین کے اختیارات کو بھی معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی فوری خطرے کے پیش نظر آئین کی دفعہ 80 کے تحت انہیں ایسے احکامات صادر کرنے کا اختیار حاصل ہے۔ انہوں نے کہا، ”آئین میں پارلیمان کو تحلیل کرنے کی اجازت نہیں ہے تاہم ایوان کی کارروائی معطل کرنے کی اجازت ہے۔”صدر کے اعلان کے فوری بعد سیکڑوں لوگ خوشی سے سڑکوں پر نکل آئے جو حکومت کی برطرفی کا جشن منا رہے تھے۔ مقامی میڈیا کے مطابق اس افراتفری کے دوران ہی فوج نے پارلیمان کی عمارت کا بھی محاصرہ کر لیا ہے۔اگرچہ صدر قیس سعید نے اپنے ان اقدامات کو آئین کے مطابق ہونے کا دعوی کیا تاہم پارلیمان کے اسپیکر راشد الغنوشی نے صدر پر، ”انقلاب اور ملکی آئین کے خلاف بغاوت کا الزام عائد کیا۔”الغنوشی کی معتدل اسلامی جماعت النہضہ نے ان کا جو ویڈیو پیغام پوسٹ کیا ہے اس میں انہوں نے تونس کی عوام سے اس ”بغاوت” کے خلاف مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔
Tunisia's President Kais Saied attends the government's swearing-in ceremony at the Carthage Palace outside the capital Tunis, Tunisia February 27, 2020. Fethi Belaid/Pool via REUTERS - RC229F95L23M
Tags #Dismiss #HichemMechichi #KaisSaied #Parliament #President #PrimeMinister #Tunisia
Check Also
قذافی سٹیڈیم کی ریکارڈ مدت میں تکمیل ،محسن نقوی کا 1500سے زائد ورکرز کے اعزاز میں خصوصی ظہرانہ
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )قذافی سٹیڈیم کی ریکارڈ مدت میں تکمیل پر چیئرمین …
محسن نقوی کی وطن واپسی، آرام کیے بغیر علی الصبح قذافی سٹیڈیم پہنچ گئے، افتتاحی تقریب کے انتظامات کا جائزہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی چین کے دورے کے …
بھائیو!3سے 4ٹکٹس ملتے ہیں، اس لئے بس ٹکٹ نہ مانگا کریں’ نسیم شاہ
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) فاسٹ بولر نسیم شاہ نے مداحوں سے میچ کے …
سہ ملکی سیریز کیلئے جنوبی افریقہ کی ٹیم لاہور پہنچ گئی
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) سہ ملکی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی میں حصہ لینے …
خام لوہے ،اسٹیل کی درآمد پر عائد ریگولیٹری ڈیوٹی کی مدت میںتوسیع پر تشویش کا اظہار
تعمیراتی شعبے کوریلیف سے معیشت نا قابل یقین حد تک گروتھ کر سکتی ہے ‘ …
انکم ٹیکس کی طرح سیلز ٹیکس کے اپیل سسٹم کو بھی آن لائن کیا جائے ‘ لاہور ٹیکس بار
”اپیل فائلنگ کے طریق کار ” کے موضوع پر سیمینار میںمسائل کی نشاندہی ،ممکنہ اصلاحات …