Home / شوبز / تھیٹرڈرامہ سلیقے سے کیا جائے تو ضرور کامیاب ہوتا ہے، عمر شریف

تھیٹرڈرامہ سلیقے سے کیا جائے تو ضرور کامیاب ہوتا ہے، عمر شریف

تھیٹرڈرامہ سلیقے سے کیا جائے تو ضرور کامیاب ہوتا ہے، عمر شریف
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کامیڈین اداکارعمرشریف نے کہاہے کہ تھیٹرڈرامہ اگرسلیقے سے کیاجائے تو ضرور کامیاب ہوتا ہے میں جب بھی ڈرامہ کرنے کے بارے میں سوچتاہوں توپہلے پلان کرتا ہوں پھر حتمی فیصلہ کرتا ہوں۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ کراچی اسٹیج دنیابھرمیں اپنی شناخت رکھتاہے ہم نے اپنے کام سے خودکوثابت کیاہے ۔انھوںنے کہاکہ جوفنکاربھی تھیٹرکی بحالی کے لیے سنجیدگی سے کام کررہے ہیں میں انھیں مبارکباد پیش کرتا ہوں کیونکہ ڈرامہ اورتھیٹرکے لیے جولوگ بھی کام کررہے ہیں وہ بڑے لوگ ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں اداکارعمرشریف کاکہنا تھا کہ کام مجھے کبھی تھکنے نہیں دیتامیں جتنا بھی کام کرتاہوں خود کوفٹ محسوس کرتاہوں نئے فنکاروں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عمرشریف کاکہنا تھا کہ سب اپنے حصے کااچھاکام کررہے ہیں۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نائیجیریا میں اغوا کے خوف سے 12 ملین سے زائد بچوں نے سکول جانا بند کر دیا

نائیجیریا میں اغوا کے خوف سے 12 ملین سے زائد بچوں نے سکول جانا بند …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar