Breaking News
Home / انٹر نیشنل / تارکین وطن کا بحران: لیبیا کے ساحل پر ڈوبنے والی کشتی سے 10 مہاجرین کی لاشیں برآمد

تارکین وطن کا بحران: لیبیا کے ساحل پر ڈوبنے والی کشتی سے 10 مہاجرین کی لاشیں برآمد

تارکین وطن کا بحران: لیبیا کے ساحل پر ڈوبنے والی کشتی سے 10 مہاجرین کی لاشیں برآمد

طرابلس(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈاکٹرز ودآوٹ بارڈرز نے گزشتہ روز بتایا کہ لیبیا کے ساحل سے تارکین وطن کو لے جانے والی ایک کشتی سے 10 افراد کی لاشیں ملی ہیںجو بظاہر اًدم گھٹنے سے ہلاک ہوئے ہیں۔خیراتی ادارے کے جیو بیرینٹ ریسکیو جہاز نے گزشتہ روز 99 افراد کو ڈوبنے والی کشتی سے باہر نکالا۔چیریٹی ادارہ جسے ایم ایس ایف کے مخفف سے جانا چاہتا ہے انہوں نے لکڑی کی ایک ایسی کشتیکے نچلے حصے سے جس میں ضرورت سے زیادہ افراد سوار تھے 10افراد کو مردہ حالت میں پایا۔ خیراتی ادارے نے بعد میں اپنے ایک بیان میں بتایا کہ کشتی کے نچلے حصہ ایندھن کی بو سے بھرا ہوا تھا اور قیاس کیا جا سکتا ہے کہ متاثرین کی ہلاکت سمندر میں 13 گھنٹے گزرنے کے بعد دھوئیں سے دم گھٹنے سے ہوئی ہے۔جیو بیرنٹس پر لاشوں کو لانے میں دو گھنٹے لگے جہاں انہیں ایک باوقار تدفین تک رکھا جائے گا۔ایم ایس ایف نے بیان میں کہا ہے کہ یہ 10قابل گریز اموات تھیں اور ہم انہیں اکیسویں صدی میں کیسے قبول کر سکتے ہیں؟ ہر سال ہزاروں لوگ وسطی بحیرہ روم کے راستے یورپ میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں اور خاص طور پر وہ لیبیا اور تیونس کے راستے اکثر اٹلی کا رخ کرتے ہیں۔لیکن راستہ جان لیوا ہے اوراس سال اب تک وسطی بحیرہ روم میں 1,236 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

بیرون ملک ڈپلومیٹس کی تقرری کے عمل میں چیمبرز کو بھی شامل مشاورت کیا جائے’لاہور چیمبر کا مطالبہ

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں ابوذر …

پاکستان میں پنجاب کا میڈیکل سسٹم سب سے بہتر ہے’خواجہ سلمان رفیق

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں عوام کی خدمت کا سفر جاری …

وزیرداخلہ کی مدارس بل پر وفاق المدارس کے سرپرست اعلی مولانا فضل رحیم سے ملاقات

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جامعہ اشرفیہ میں وفاق المدارس کے …

ہمیں اپنی رفتار کو تیز کر کے 77سالوں کا نقصان پورا کرنا ہے’ احسن اقبال

پاکستان کی آبادی میں اضافہ تیز ،وسائل گھٹ رہے ،ملکی استحکام کیلئے پالیسیوں کا تسلسل …

لبنان اس وقت تقریباً 20 لاکھ شامی باشندوں کی میزبانی کر رہا ہے جبکہ 800,000 …

یونان میں شام کے سفارتخانے میں باغیوں کے حامی داخل، اپنا پرچم لہرادیا

ایتھنز میں شامی سفارت خانے کے باہر شام کے باشندوں نے جشن منایا اور بشارالاسد …

Skip to toolbar