نئی دہلی : 22 فروری ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارت میں زرعی قوانین کیخلاف کسان مظاہرین نے مطالبات منظور نہ ہونے پر بھارتی پارلیمنٹ کے گھیراؤ کی دھمکی دے دی، راہول گاندھی نے بھی ٹریکٹر ریلی نکالی۔
بھارت میں ہونے والے مودی سرکار کے ظالمانہ قوانین کے خلاف ملک گیر مظاہروں میں شدت آتی جارہی ہے، مشتعل کسانوں نے 8 مارچ کو پارلیمنٹ کا گھیراؤ کرنے کا اعلان کردیا۔
اس حوالے سے بھارتی پنجاب میں لاکھوں افراد نے آج بھی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر کسان رہنماؤں نے اعلان کیا ہے کہ8مارچ کو پارلیمنٹ کا گھیراؤ کیا جائے گا۔ بھارتی ریاست ہریانہ میں کسانوں نے احتجاجاً تیار فصلوں کو بھی تباہ کردیا۔
کانگریس کے سابق صدر و رہنما راہول گاندھی آج اپنے پارلیمانی حلقہ وائناڈ کے دورے پر ہیں۔ اس دوران انہوں نے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کسانوں کے ساتھ ٹریکٹر ریلی نکالی۔ اس دوران انہوں نے خود ٹریکٹر چلایا اس موقع پر دیگر کانگریس رہنما بھی ان کے ٹریکٹر پر موجود تھے۔ اس سے قبل راہول گاندھی نے مودی سرکار پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ بی جے پی کا خیال طاقتور لوگوں کو مزید بااختیار بنانا ہے جبکہ ہمارا خیال کمزوروں کو بااختیار بنانا ہے۔
راہول گاندھی نے کہا کہ ہم ملک کی ترقی کے لئے سب کو ساتھ لے کر چلنے پر یقین رکھتے ہیں، ہم عدم تشدد، مہربانی، گفتگو اور سب کی باتیں سننے پر یقین رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ 26 نومبر 2020 سے متنازع زرعی قوانین کے خلاف بھارتی میں دھرنوں اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ جس میں لاکھوں کسان شریک ہو چکے ہیں۔ مودی سرکار نے گذشتہ سال ستمبر میں 3 نئے زرعی قوانین منظور کیے تھے۔
Tags #بھارت#کسان#احتجاج#راہول_گاندھی،
Check Also
ملک کے لئے پی ڈی ایم ٹو کا تجربہ بھی مہلک ثابت ہو رہا ‘مسرت جمشید چیمہ
ڈٹ کر تمام تر فسطائیت کا مقابلہ کر رہے ہیں،انشااللہ ان بوگس کیسز میں سرخرو …
سائلین کو انصاف کی بروقت فراہمی کے لئے عدالتوں میں ججز کی تعداد پوری کی جائے ‘پنجاب بار کونسل
عوام میں مایوسی بڑھتی جارہی جس کا سدباب کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے …
سویلینز کا ملٹری ٹرائل: آج کل جلائو گھیرائو اور توڑ پھوڑ فیشن بن چکا، جسٹس حسن اظہر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق …
لیبیا کشتی حادثہ،ڈوبنے والے 73میں سے 63پاکستانی تھے، بیشتر جاں بحق ہوگئے، دفتر خارجہ
کشتی پر سوار افراد میں 10بنگلادیشی بھی شامل تھے، جاں بحق ہونیوالوں کی اکثریت کا …
سائنس وٹیکنالوجی کی دنیا میں خواتین کا کردار ناگزیر ہے’مریم نواز شریف
ترقی کے لئے اپنی بیٹیوں کو جدید علوم اور آئی ٹی کی مہارتوں سے آراستہ …
بشریٰ بی بی کو صرف عمران خان سے مخلص ہونے کی سزا دی جا رہی ہے،تمام حربے ناکام ہونگے ‘مسرت جمشید چیمہ
شوہر سے ملاقات کی اجازت نہ گھر سے کوئی چیز پہنچنے دی جا رہی ، …