Home / انٹر نیشنل / بھارت سے جان چھڑانے کیلئے کشمیری چینی حکومت قبول کرنے کو تیار ہیں‘ فاروق عبد اللہ

بھارت سے جان چھڑانے کیلئے کشمیری چینی حکومت قبول کرنے کو تیار ہیں‘ فاروق عبد اللہ

بھارت سے جان چھڑانے کیلئے کشمیری چینی حکومت قبول کرنے کو تیار ہیں‘ فاروق عبد اللہ

کشمیری خود کو بھارت کا حصہ نہیں سمجھتے، گلی گلی میں بھارتی فوج تعینات ہے‘جب فوج بٹے گی لاکھوں کشمیری سڑکوں پر ہونگے

جب نہرو نے قائداعظم کو وزیراعظم بننے کی پیشکش کی تھی تو انہوں نے انکار کر دیاتھاانہیں معلوم تھا ہندو انہیں قبول نہیں کریں گے

سرینگر(ڈیلی پاکستان آن لائن) مقبوضہ کشمیر کے سابق ہند نواز وزیر اعلیٰ فاروق عبد اللہ کا کہنا ہے کہ کشمیری اب خود کو بھارت کا حصہ نہیں سمجھتے، احتجاج روکنے کے لیے گلی گلی بھارتی فوج تعینات ہے۔

کشمیری بھارت سے جان چھڑانے کیلئے چینی حکومت قبول کرنے کو تیار ہیں۔مقبوضہ جموں کشمیر کے باسی کیا سوچتے ہیں عوام کی سوچ سابق وزیر اعلیٰ کی زبان سے دنیا تک پہنچ گئی، سابق بھارت نواز وزیراعلیٰ فاروق عبد اللہ کا کہنا ہے کہ کشمیری اب خود کو بھارت کا حصہ نہیں سمجھتے جس دن بھارتی فوج گلی کوچوں سے ہٹے گی لاکھوں کشمیری سڑکوں پر ہونگے۔

معروف بھارتی صحافی کرن تھاپر سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق عبد اللہ نے کہا کہ کشمیر اب بھارت سے جان چھڑانے کے لیے چین کی حکومت بھی قبول کرنے کو تیار ہیں۔

انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ مودی سرکار لداخ کے بدھوں کو بھی ہندو بنانے پر کام کر رہی ہے‘فاروق عبد اللہ نے قائد اعظم محمد علی جناح کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب نہرو نے جناح کو متحدہ ہندوستان کے وزیر اعظم بننے کی پیشکش کی تو انہوں نے انکار کردیا تھا کیونکہ جناح کو پتہ تھا ہندو انہیں قبول نہیں کریں گے اور چند دن بعدانہیں نکال باہر کریں گے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

این اے 133 میں شاندار نتائج پر سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول کی کارکنوں کو مبارکباد

این اے 133 میں شاندار نتائج پر سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول کی …

Skip to toolbar