Breaking News
Home / انٹر نیشنل / بھارتی وزیر کے بیٹے نے احتجاج کرتے کسانوں پر گاڑی چڑھا دی ، 10 کسان ہلاک متعدد زخمی

بھارتی وزیر کے بیٹے نے احتجاج کرتے کسانوں پر گاڑی چڑھا دی ، 10 کسان ہلاک متعدد زخمی

اعلی حکومتی عہدیدار کے بیٹے نے احتجاج کرتے کسانوں پر گاڑی چڑھا دی ، 10 کسان ہلاک متعدد زخمی
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے اعلی حکومتی عہدیدار کے بیٹے نے احتجاج کرتے کسانوں کو گاڑی تلے کچل ڈالا ۔ واقعہ میں 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ نائب وزیرداخلہ نے علاقے میں ایک منصوبے کا افتتاح کرنا تھا لیکن کسان آڑے آرہے تھے۔تفصیلا ت کے مطابق بھارت کے نائب وزیرداخلہ اجے مشرا نے نائب وزیراعلی اترپردیش کے ساتھ لکھمپور کھیری میں ایک منصوبے کا افتتاح کرنے کے لئے حلقے میں جانا تھا ۔علاقے کی طرف جانے والے راستے پر کسانوں کی بڑی تعداد زرعی قوانین پر احتجاج کے لئے جمع تھی ۔ اسی دوران نائب وزیرداخلہ کے بیٹے نے راستہ ہموار کرنے کے لئے مذاکرات کی کوشش کی ۔ جس کو احتجاج کرنے والے کسانوں نے مسترد کردیا اور ان کو واپسی پر مجبور کردیا ۔کچھ ہی دیر کے بعد تین بڑی گاڑیاں تیز رفتاری سے احتجاج کرتے کسانوں کو روندتی چلی گئیں جس سے 10 کسان ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔احتجاج میں شامل کسان رہنماں کا کہنا ہے کہ کسانوں پر چڑھائی جانے والی تین گاڑیوں میں سے ایک گاڑی میں نائب وزیرداخلہ کا بیٹا موجود تھا جو تھوڑی دیر پہلے احتجاج کرتے کسانوں سے مذاکرات کی باتیں کررہا تھا ۔واقعہ کے بعد احتجاج کرنے والے کسان مشتعل ہوگئے اور انہوں نے متعدد سرکاری گاڑیوں کو آگ لگا دی ۔دوسری جانب نائب وزیر داخلہ نے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا بیٹا موقع پر موجود نہیں تھا، وہاں پر چند شرپسند موجود تھے جنہوں نے لاٹھیوں اور تلواروں سے حملہ کیا کیوں کہ اگر میرا بیٹا یہ کام کرتا تو حادثے کی جگہ سے وہ زندہ واپس نہیں آنا تھا ۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

وزیراعظم شہباز شریف 19دسمبر سے مصر کا دورہ کریں گے

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف 19 دسمبر سے مصر کا دورہ …

پی ٹی وی اور ٹی آر ٹی کے درمیان مشترکہ نشریات اور ترک ڈرامے دکھانے پر اتفاق

وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور ترکیہ کے صدارتی ہیڈ آف کمیونی کیشنز پروفیسر فحرتین …

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی ایڈوائس ارسال، مدارس بل کی منظوری کا امکان

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے …

غریب گھرانوں کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 33 کروڑ ڈالر دے گا، معاہدہ طے

بی آئی ایس پی کے ذریعے غریب خواتین اور ان کے خاندانوں کو مالی مدد …

سعودی عرب،والدین، بہن اور بھائی کے قاتل مقامی شہری کو سزائے موت

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے مشرقی علاقے میں والدین، بہن اور …

سعودی عرب میں جج سمیت متعدد سرکاری اہلکار رشوت لینے کے الزام میں گرفتار

مملکت کے مختلف علاقوں میں بدعنوانی میں ملوث سرکاری اہلکاروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،رپورٹ …

Skip to toolbar