Breaking News
Home / انٹر نیشنل / بھارت، وزیر سیاحت کا فی سیلفی 100 روپے چارج کرنے کا اعلان

بھارت، وزیر سیاحت کا فی سیلفی 100 روپے چارج کرنے کا اعلان

بھارت، وزیر سیاحت کا فی سیلفی 100 روپے چارج کرنے کا اعلان
مدھیا پردیش (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست مدھیا پردیش کی وزیر سیاحت اوشا ٹھاکر نے دوروں کے دوران سیلفی لینے کے خواہش مند حضرات کیلئے پیسے مقرر کردیے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی سے تعلق رکھنے والی وزیر سیاحت اوشا ٹھاکر نے سیلفی لینے والوں کیلئے فیس کا اعلان کردیا۔انہوں نے بھارتی شہر اندور میں اپنے چاہنے والوں سے کہا کہ اگر وہ ان کے ساتھ سیلفی لینا چاہتے ہیں تو فی سیلفی 100 روپے ادا کریں۔مدھیا پردیش کی وزیر سیاحت نے سیلفی لینے پر پیسے چارج کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ سیلفی لینے کے دوران وقت کا بہت ضیاع ہوتا ہے جس سے انہیں شدید چِڑ ہے۔انہوں نے کہا کہ اس لیے انہوں ںے فیصلہ کیا ہے کہ اب جو بھی ان کے ساتھ سیلفی لے گا وہ 100 روپے فی سیلفی قیمت ادا کرے گا۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

وزیراعظم شہباز شریف 19دسمبر سے مصر کا دورہ کریں گے

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف 19 دسمبر سے مصر کا دورہ …

پی ٹی وی اور ٹی آر ٹی کے درمیان مشترکہ نشریات اور ترک ڈرامے دکھانے پر اتفاق

وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور ترکیہ کے صدارتی ہیڈ آف کمیونی کیشنز پروفیسر فحرتین …

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی ایڈوائس ارسال، مدارس بل کی منظوری کا امکان

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے …

غریب گھرانوں کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 33 کروڑ ڈالر دے گا، معاہدہ طے

بی آئی ایس پی کے ذریعے غریب خواتین اور ان کے خاندانوں کو مالی مدد …

سعودی عرب،والدین، بہن اور بھائی کے قاتل مقامی شہری کو سزائے موت

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے مشرقی علاقے میں والدین، بہن اور …

سعودی عرب میں جج سمیت متعدد سرکاری اہلکار رشوت لینے کے الزام میں گرفتار

مملکت کے مختلف علاقوں میں بدعنوانی میں ملوث سرکاری اہلکاروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،رپورٹ …

Skip to toolbar