Breaking News
Home / صفحۂ اول / بچپن سے 12 سال کی عمر تک سانولی رنگت کی وجہ سے مجھے بد صورت کہا جاتا تھا۔ سہانا خان

بچپن سے 12 سال کی عمر تک سانولی رنگت کی وجہ سے مجھے بد صورت کہا جاتا تھا۔ سہانا خان

سہانا خان کے مطابق سانولی رنگت کا مسئلہ تمام نوجوان لڑکیوں اور لڑکوں کا ہے.
قد 5 فٹ تین انچ اور رنگت سانولی ہے اور وہ اپنی رنگت اور قد کے حوالے سے بہت مطمئن ہیں۔ سہانا خان

ممبئی ( ڈیلی پاکستان آن لائن) بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان نے انسٹاگرام پر اپنی بولڈ تصویر شیئر کرتے ہوئے ہندوستان سمیت دنیا بھر میں اہمیت رکھنے والے چہرے کی رنگت کے مسئلے پرنئی بحث چھیڑ دی. سہانا خان نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں انکشاف کیا کہ انہیں بچپن سے 12 سال کی عمر تک ان کی سانولی رنگت کی وجہ سے انہیں بد صورت کہا جاتا تھا۔

بولی وڈ بادشاہ کی بیٹی نے کہا کہ اس وقت دنیا بھر میں جو بہت ساری باتیں چل رہی ہیں، ان میں رنگت کا مسئلہ بھی ہے، جسے اب حل کرنا ضروری بن گیا ہے۔ سہانا خان کے مطابق سانولی رنگت کا مسئلہ تمام نوجوان لڑکیوں اور لڑکوں کا ہے جو اس کے باعث احساس کمتری کا شکار بن رہے ہیں اور اسی احساس کے ساتھ ہی بڑے ہو رہے ہیں۔

شاہ رخ خان کی بیٹی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ انہیں بچپن میں ہی اپنے قریبی رشتہ دار اور بالغ افراد ہی ان کی سانولی رنگت کی وجہ سے ’بد صورت‘ کہا کرتے تھے۔ انہوں نے لکھا کہ اگر رنگت اور قد کی وجہ سے کسی سے اپنے ہی خاندان کے افراد یا قریبی دوست ہی نفرت کرنے لگیں تو متاثرہ شخص احساس کمتری کا شکار بن جاتے ہیں۔ سہانا خان نے کہتی ہیں کہ ایسے لوگوں کو سمجھنا چاہیے کہ ہم سب بھارتی ہیں، جس وجہ سے ہم پیدائشی سانولے یا گہری رنگت والے ہوتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر کسی لڑکی کا قد 5 فٹ 7 انچ نہیں ہوگا یا اس کی رنگت گوری نہیں ہوگی تو اسے بدصورت ہی سمجھا اور کہا جائے گا۔ سہانا خان نے لکھا کہ ان کا قد 5 فٹ تین انچ ہے اور ان کی رنگت سانولی ہے اور وہ اپنی رنگت اور قد کے حوالے سے بہت مطمئن ہیں۔

سہانا خان نے اگرچہ باضابطہ طور پر اداکاری کی شروعات نہیں کی تاہم انہیں شوبز پارٹیز اور تقریبات میں دیکھا جاتا ہے، علاوہ ازیں وہ سوشل میڈیا پر بھی متحرک رہتی ہیں۔ اگرچہ سہانا خان نے اداکاری کی دنیا میں قدم نہیں رکھا تاہم 2018 میں وہ فیشن کی دنیا میں قدم رکھ چکی ہیں اور اگست 2018 میں معروف فیشن میگزین ووگ نے انہیں 18 برس کی عمر میں سرورق کی زینت بنایا تھا۔ سہانا خان اس وقت 20 سال کی ہوگئی ہیں اور خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ بھی والد شاہ رخ خان کی طرح فلمی دنیا میں قدم رکھیں گی۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

بیرون ملک ڈپلومیٹس کی تقرری کے عمل میں چیمبرز کو بھی شامل مشاورت کیا جائے’لاہور چیمبر کا مطالبہ

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں ابوذر …

پاکستان میں پنجاب کا میڈیکل سسٹم سب سے بہتر ہے’خواجہ سلمان رفیق

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں عوام کی خدمت کا سفر جاری …

وزیرداخلہ کی مدارس بل پر وفاق المدارس کے سرپرست اعلی مولانا فضل رحیم سے ملاقات

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جامعہ اشرفیہ میں وفاق المدارس کے …

ہمیں اپنی رفتار کو تیز کر کے 77سالوں کا نقصان پورا کرنا ہے’ احسن اقبال

پاکستان کی آبادی میں اضافہ تیز ،وسائل گھٹ رہے ،ملکی استحکام کیلئے پالیسیوں کا تسلسل …

لبنان اس وقت تقریباً 20 لاکھ شامی باشندوں کی میزبانی کر رہا ہے جبکہ 800,000 …

یونان میں شام کے سفارتخانے میں باغیوں کے حامی داخل، اپنا پرچم لہرادیا

ایتھنز میں شامی سفارت خانے کے باہر شام کے باشندوں نے جشن منایا اور بشارالاسد …

Skip to toolbar