Breaking News
Home / انٹر نیشنل / بلوجستان میں دہشتگردوں نے گیارہ کان کنوں کو اغواء کے بعد گولیاں مار کر شہید کر دیا.

بلوجستان میں دہشتگردوں نے گیارہ کان کنوں کو اغواء کے بعد گولیاں مار کر شہید کر دیا.

کوئٹہ ۔3جنوری (ڈیلی پاکستان آن لائن) : بلوچستان کے علاقے بولان مچھ میں نامعلوم افراد نے کئلے کی کان میں مزدوری کرنے والے گیارہ کان کنوں کو اغوا کے بعد فائرنگ کرکے قتل جبکہ 4 زخمی کر دیا۔مقامی لیویز کے مطابق کے بلوچستان کے ضلع بولان کی تحصیل مچھ کے علاقے گشتری میں ہفتے اوراتوار کی درمیانی شب نامعلوم افراد کوئلے کی کان میں کام کرنے والے مزدوروں کو اغوا کرکے پہلے پہاڑوں پر لے گئے اور پھر ان پر فائرنگ شروع کردی۔ واقعے کے بعد مسلح افراد نامعلوم سمت فرار ہوگئے۔
وزیراعظم عمران خان نے مچھ بلوچستان میں11 بے گناہ کان کنوں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دہشتگردی کی ایک بزدلانہ اور غیر انسانی کارروائی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ11 معصوم کان کنوں کا قتل قابل مذمت قتل انسانیت سوز بزدلانہ دہشگردی کا واقعہ ہے۔ایف سی کو حکم دیا گیا ہے کہ تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے قاتلوں کو گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔
افسوسناک واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس انتظامیہ اور سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ واقعے میں11 کان کن جاں بحق ہوگئے ہیں، لاشوں کو مچھ کے سرکاری اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر بولان مراد کاسی کا کہنا ہے کہ واقعے میں 4 افراد زخمی بھی ہیں جن کا علاج جاری ہے، کان کنوں کی میتیں مچھ سے لانے کے لئے ایمبولینسیں کوئٹہ سے روانہ ہوگئی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر بولان مراد کاسی نے فائرنگ کے واقعے میں 10 کان کنوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ افسوسناک واقعہ گشتری کے علاقے میں پیش آیا۔مراد کاسی کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے واقعے میں 4 کان کن زخمی ہیں، زخمیوں اور لاشوں کو ایمبولینسوں کے ذریعے کوئٹہ منتقل کیا جا رہا ہے۔ ڈی سی بولان کا کہنا ہے کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچنگ اور سوئپنگ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے مچھ کے علاقے گشتری میں کان کنوں پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے آئی جی بلوچستان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔ اتوار کو اپنے ٹویٹ میں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ دہشتگر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگے انہوں نے کہا کہ اس افسوس ناک واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ واقعہ میں ملوث عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں، ‏اس طرح واقعات ہماری بہادر قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتے ۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ مچھ کادلخراش واقعہ انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک ہے، بیرونی دشمن پاکستان کوعدم استحکام سے دوچار کرنے کے درپے ہے اور مسلسل وار کر رہا ہے۔ اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ افسوسناک امر یہ بھی ہے کہ ایسے حالات میں دوسری جانب عوام کے مسترد کردہ سیاسی عناصرشعوری یا غیر شعوری طور پر ان بیرونی حملہ آوروں کا آلہ کار بن کر ملک کے اندر افراتفری اورانتشار پھیلا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک دشمنوں کو ان کے مذموم عزائم میں ناکامی ہوگی۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

نئے شواہد سامنے آنے کے بعد عافیہ صدیقی جو بائیڈن سے صدارتی معافی ملنے کے لیے پرامید

ناانصافی کا شکار ہوں، ہر دن اذیت ناک ہے، یہ آسان نہیں، ایک دن میں …

دہشت گرد تنظیم بی ایل اے کے وحشیانہ حملے کی حقیقت کا پردہ چاک

ماہ رنگ بلوچ میرے بیٹے کے قتل اور بی ایل اے کے وحشیانہ مظالم پر …

مریم نواز شریف سے جاپانی سفیر کی ملاقات، سرمایہ کاری کے فروغ پر زور

دو طرفہ اقتصادی تعاون کو بڑھانے کے لیے نئے راستے تلاش کرنے کی ضرورت پر …

ڈوب مرنے کا مقام ہے کہ عمران خان جیسے شخص کیلئے صادق و امین جیسا پاک لفظ استعمال کیا گیا’عظمیٰ بخاری

عمران خان نے اہلیہ کے ساتھ مل کر اربوں کا ڈاکہ مارا،مکافات عمل اسی چیز …

عدالت نے وکیل کو توہین عدالت کا نوٹس دیا ، میرے کیس میں پیش نہ ہونے ، وکیل تبدیل کرنے کیلئے نہیں کہا’ مسرت چیمہ

ڈان نیوز نے بے بنیاد خبر دی ، قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے …

جانوروں پر ظلم کرنے والوں کو سخت سزائیں ہونا ضروری ہیں’جسٹس عائشہ ملک

جانوروں کے حقوق پورے کرنے کی ضرورت ، تنظیمیں اچھا کام کر رہی ہیں، اس …

Skip to toolbar