Home / انٹر نیشنل / بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے امریکا میں ایک نئی کرکٹ لیگ کی ٹیم خرید لی.

بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے امریکا میں ایک نئی کرکٹ لیگ کی ٹیم خرید لی.

ممبئی 5دسمبر( ڈیلی پاکستان آن لائن) : آئی پی ایل اور کیریبین پریمئر لیگ (سی پی ایل) کے بعد بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے امریکا میں ایک نئی کرکٹ لیگ کی ٹیم خرید لی۔ انہوں نے اس کا نام لاس اینجلس نائٹ رائیڈرز رکھا ہے۔
کلکتہ نائٹ رائیڈرزاور ٹرینباگو نائٹ نائٹ رائیڈرزکے مالک شاہ رخان کا کہنا ہے کہ لاس اینجلس کی فرنچائز کو امریکا میں جلد ہی لانچ کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس لیگ میں 6 ٹیمیں سین فرانسیکو، واشنگٹن ڈی سی، شیکاگو، ڈلا، نیویارک اور لاس اینجلس شریک ہوں گی۔
شاہ رخ خان نے کہا کہ کچھ وقت سے وہ نائٹ رائیڈرزفرنچائز کو عالمی سطح پر بڑھانے کا موقع تلاش کر رہے تھے اسی کوشش میں وہ امریکا میں شروع ہونے والی ٹی20 لیگ کے منعقدین کے رابطے میں تھے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں جہاں پر کوئی بڑی کرکٹ لیگ ہوگی وہاں وہ سرمایہ کاری کرنے کے مواقع تلاش کریں گے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی حکومت کو ملکی تاریخ کی سب سے کرپٹ سرکار قراردے دیا

بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی حکومت کو ملکی تاریخ کی سب سے کرپٹ …

Skip to toolbar