ایکواڈور میں حکومت مخالف مظاہرے،18 افراد گرفتار
کوئٹو(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاطینی امریکی ملک ایکواڈور میں حکومت مخالف مظاہروں کے نتیجے میں 18 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔دارالحکومت کویٹو میں صدارتی محل کے باہر جمع ہوئے ہزاروں مظاہرین نے صدر گوئلرمو لاسو کی اقتصادی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا ۔لیبر یونین کے صدور نے اپنے خطابات میں حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کی مخالفت کی ۔صدارتی محل کے اطراف میں پولیس اور فوج نے سخت اقدامات کر رکھے تھے،مظاہرین نے رکاٹیں توڑنیکی کوشش کی جس پر پولیس نے گیس بموں اور تیز دھار پانی کا استعمال کیا ۔دریں اثنا، ملک کے دیگر شہروں میں بھی حکومت مخالف مظاہرے ہوئے ۔سرکاری ترجمان کارلوس جیجون نے پریس کانفرنس بتایا کہ ملک بھر میں ہوئے مظاہروں میں 18 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ایکواڈور میں اکتوبر 2019 میں اس دور کے صدر لینین مورینو کی حکومت کے ایندھن سے متعلق لیے گئے فیصلوں کے خلاف بھِی مظاہرے ہوئے تھے،جن پر حکومت نے ہنگامی حالت کا اعلان کرتے ہوئے فوج کو طلب کرلیا تھا۔