ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات جلد شروع ہوں گے، امریکا
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) تہران کی جانب سے ایٹمی صلاحیت بڑھانے کے حوالے سے “تشویشناک” پیش رفت کے باجودامریکہ کو امید ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات جلد شروع ہو جائیں گے۔ ایک سینئر امریکی عہدیدار نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر گزشتہ روز اخباری نمائندوں کو بتایا کہ ہم پرامید ہیں کہ ہم ویانا میںمذاکرات کے لیے جلدواپس آ سکتے ہیں۔جبکہ دوسری جانب ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھی گزشتہ روز اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ بات چیت کا نیا دور نومبر کے اوائل تک شروع ہو سکتا ہے۔ایران کی ایٹمی سرگرمی منگل اور بدھ کو واشنگٹن میں امریکی اور اسرائیلی قومی سلامتی ٹیموں کے درمیان مذاکرات کا مرکز ہوگی۔اسرائیلی قومی سلامتی کے مشیر ایئل ہلاتا اور ان کے وائٹ ہاس کے ہم منصب جیک سلیوان امریکہ اسرائیل اسٹریٹجک کنسلٹیٹو گروپ کے اجلاس میں شریک ہو رہے ہیں اور ان کے ساتھ دونوں ممالک کی سفارتی ، فوجی اور خفیہ ایجنسیوں کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے برعکس موجودہ امریکی صدر جوبائیڈن ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیدا ہونے والے تعطل کو سفارتی طریقوں سے حل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ امریکی سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ ویانا میں مذاکرات کے دروازے کھلے ہوں گے۔ایرانی متعدد جماعتوں کو اشارے بھیج رہے ہیں کہ وہ ویانا واپس آنے کی تیاری کر رہے ہیں اور یقینا ہمیں دیکھنا پڑے گا کہ وہ اس عمل میں تعمیری طور پر دوبارہ شامل ہوں گے یا نہیں۔امریکی عہدیدار نے مزید کہا کہ عہدیدار نے کہا کہ اسرائیلی شکوک و شبہات کے باوجود بائیڈن انتظامیہ کو یقین ہے کہ “سفارتی راستہ ہی بہترین ہے”۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ امریکی اور اسرائیلی حکومتیں یہ تسلیم کرتی ہیں کہ ٹرمپ کی جانب سے مذاکرات سے انخلاء کے بعد ایران نے تیزی کے ساتھ جوہری ہتھیار بنانے کے عمل میں پیش رفت کی ہے۔ دوسری جانب ایران کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد جوہری ہتھیار بنانا نہیں بلکہ انڈسٹری کے لیے ضروری توانائی حاصل کرنا ہے۔ امریکی عہدیدار نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر سفارتی ذرائع ناکام ہو جاتے ہیں تو پھر امریکہ کے پاس دیگر آپشنز بھی ہیں جن کے ذریعے ایران کو ایٹمی پروگرام رول بیک کرنے پر مجبور کیا جاسکتا ہے۔
Tags #Diplomacy #DonladTrump #EyalHulata #Iran #Israel #JakeSullivan #JoeBidden #NuclearTalks #Santions #Tehran #UnitedStates #Vienna #WhiteHouse
Check Also
بیرون ملک ڈپلومیٹس کی تقرری کے عمل میں چیمبرز کو بھی شامل مشاورت کیا جائے’لاہور چیمبر کا مطالبہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں ابوذر …
پاکستان میں پنجاب کا میڈیکل سسٹم سب سے بہتر ہے’خواجہ سلمان رفیق
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں عوام کی خدمت کا سفر جاری …
وزیرداخلہ کی مدارس بل پر وفاق المدارس کے سرپرست اعلی مولانا فضل رحیم سے ملاقات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جامعہ اشرفیہ میں وفاق المدارس کے …
ہمیں اپنی رفتار کو تیز کر کے 77سالوں کا نقصان پورا کرنا ہے’ احسن اقبال
پاکستان کی آبادی میں اضافہ تیز ،وسائل گھٹ رہے ،ملکی استحکام کیلئے پالیسیوں کا تسلسل …
یونان میں شام کے سفارتخانے میں باغیوں کے حامی داخل، اپنا پرچم لہرادیا
ایتھنز میں شامی سفارت خانے کے باہر شام کے باشندوں نے جشن منایا اور بشارالاسد …