Home / انٹر نیشنل / ایران اور اس کے اتحادیوں کا منہ توڑ جواب دیں گے، اسرائیلی فوج

ایران اور اس کے اتحادیوں کا منہ توڑ جواب دیں گے، اسرائیلی فوج

ایران اور اس کے اتحادیوں کا منہ توڑ جواب دیں گے، اسرائیلی فوج

ایرانی حملے کے رد عمل کی سطح اور تمام منصوبے کسی بھی حملے کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں،بیان

تل ابیب 22 دسمبر (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسرائیلی فوج نے ایران اور اس کے اتحادیوں کو خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کے مفادات پر کسی بھی حملے کے بارے میں انتہائی غیر معمولی ردعمل کا اظہار کیا جائے گا، ایرانی حملے کے رد عمل کی سطح اور تمام منصوبے کسی بھی حملے کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق یہ انتباہ 3 جنوری 2020 کو بغداد میں امریکی آپریشن میں قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے ایک سال گزرنے سے چند روز پہلے سامنے آیا ۔دو ہفتے قبل امریکی سنٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل کینتھ میک کینزی نے کہا تھا کہ تہران کے بغیر ایرانی ملیشیا کی طرف سے کوئی بھی کارروائی باعث تشویش ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ایران نے ان گروہوں کو جدید اسلحہ پہنچایا ہے۔ انہوں نے یہ وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ایران محسن فخری زادہ کے قتل سے شرمندہ ہے۔ جھے لگتا ہے کہ ایران اسرائیل پر حملہ کرکے جواب دے گا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

مفتاح اسماعیل کی جیت اور ان کے ووٹوں کی برتری کیسے کم ہوئی پورے پاکستان نے دیکھا‘ شہباز شریف

مفتاح اسماعیل کی جیت اور ان کے ووٹوں کی برتری کیسے کم ہوئی پورے پاکستان …

Skip to toolbar