اگر طالبان قومی وقار اور خواتین کے حقوق کا خیال رکھیں تو ہم ان کی حکومت کی حمایت کریں گے، سابق نائب وزیر داخلہ
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق افغان نائب وزیر داخلہ جنرل خوشحال سادات نے کہا ہے کہ اگر طالبان قومی وقار اور خواتین کے حقوق کا احترام کرنے کا وعدہ کرتے ہیں تو وہ افغانستان واپس آنے اور ان کی حمایت کرنے کے لیے تیار ہیں۔افغانستان کی ایک خبررساں ایجنسی کے مطابق خوشحال سادات نے کہا ہے کہ اس حوالے سے ان کی طالبان کے ساتھ بات چیت بھی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا ،”میں نے طالبان سے بات کی ہے۔ اگر وہ قومی ترانے ، قومی پرچم ، خواتین کے حقوق اور لوگوں کی نجی زندگی کا احترام کرتے ہیں تو میں ملک واپس آں گا ”۔اس وعدے کے بعد وہ افغانستان واپس آجائیں گے اور افغان ائیرفورس اور سپیشل فورس کو دوبارہ اپنے قدموں پر کھڑا کر دیں گے۔ خوشحال سادات ملک کے پولیس چیف بھی رہ چکے ہیں۔ وہ سینڈہرسٹ میںرائل ملٹری اکیڈمی سے گریجویٹ ، برٹش آفیسر ٹریننگ کالج اور یو ایس آرمی کمانڈ اینڈ سٹاف کالج سے فارغ التحصیل ہیں اور انہوں نے 2003میں پولیس سپیشل فورسز میں شمولیت اختیار کی تھی۔
Home / انٹر نیشنل / اگر طالبان قومی وقار اور خواتین کے حقوق کا خیال رکھیں تو ہم ان کی حکومت کی حمایت کریں گے، سابق نائب وزیر داخلہ