Home / پاکستان / اپوزیشن نے استعفے دیئے تو وزیراعظم کا بھی نیا الیکشن ہوگا، احسن اقبال

اپوزیشن نے استعفے دیئے تو وزیراعظم کا بھی نیا الیکشن ہوگا، احسن اقبال

اپوزیشن نے استعفے دیئے تو وزیراعظم کا بھی نیا الیکشن ہوگا، احسن اقبال

جس نے بھی تین مارشلاﺅں کے بعد چوتھے مارشل لا کا سوچا تو وہ ملک کا دشمن ہوگا، سیکرٹری جنرل مسلم لیگ (ن)

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیکرٹری جنرل (ن) لیگ احسن اقبال نے کہا ہے کہ جب اپوزیشن استعفے دے گی تو وزیر اعظم نہیں ، الیکشن کمیشن انتخابات کروائے گی اور وزیراعظم کا بھی نیا الیکشن ہوگا۔

ایک انٹرویومیں مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا کہ جس نے بھی تین مارشلاﺅں کے بعد چوتھے مارشل لا کا سوچا تو وہ ملک کا دشمن ہوگا، بچا کچا پاکستان چوتھے مارشل لاءکا متحمل نہیں ہو سکتا، پاکستان کو جمہوریت اور قائد اعظم کے راستے پر چلانے سے ہی ترقی کر سکتاہے، پاکستان کے استحکام اورمضبوطی کا ایک ہی راستہ ہے وہ آئین کا راستہ ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ جب اپوزیشن استعفے دے گی وزیر اعظم نہیں بلکہ الیکشن کمیشن انتخابات کروائے گی، اگر اپوزیشن نے استعفے دیئے تو وزیراعظم کا بھی نیا الیکشن ہوگا۔لیگی رہنما نے کہا کہ لوٹوں کو قبول کرنا عوام کے سیاسی شعور کی توہین ہے، ہر الیکشن میں وفاداریاں تبدیل کرنے والوں کو پارٹی میں نہ لیاجائے، الیکشن کے سیاسی موسمی پرندوں کی حوصلہ شکنی کرنی ہوگی۔

#احسن_اقبال، #الیکشن، #استعفیٰ، #اپوزیشن، #وزیراعظم، #مارشل_لا،

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

اولاد کو خواتین کی عزت اور احترام سکھانا والدین کی ذمہ داری ہے، شاہ رخ خان

اولاد کو خواتین کی عزت اور احترام سکھانا والدین کی ذمہ داری ہے، شاہ رخ …

Skip to toolbar