اسلام آباد۔ 29 نومبر (ڈیلی پاکستان آن لائن) :وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن عوام کی زندگیوں اور سلامتی کو خطرے میں ڈال رہی ہے، جلسوں کو این آر او کے حصول کیلئے آخری حربے کے طور پر آزمایا جا رہا ہے لیکن بدعنوان عناصر کو کبھی این آر او نہیں ملے گا۔
اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ کوویڈ میں ہمارا مقابلہ ایسی سیاسی قیادت سے ہے جس نے کبھی جمہوری جدوجہد نہیں کی، انہوں نے عوام کی بہتری کیلئے بھی کوئی کارنامہ سرانجام نہیں دیا، اب ان کی پوری توجہ بدعنوانی سے لوٹی گئی دولت کو بچانے پر ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ان لوگوں کو عام شہریوں کی زندگیوں کی کوئی فکر نہیں، یہ این آر او کے حصول کیلئے ہر حربہ اختیار کر رہےہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم نے سمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا تو یہ لیڈر مکمل لاک ڈاؤن کے حامی تھے مگر ہم نے غریب کو سہارا دینے اور معیشت بچانے کیلئے سمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی اپنائی۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا کی نئی لہر کے آنے پر جب دوبارہ سمارٹ لاک ڈاؤن کی ضرورت ہے تو یہ جلسے کر رہے ہیں۔اپوزیشن جلسوں کے ذریعے عوام کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہی ہے،یہ لوگ جلسوں کو این آر او کے حصول کیلئے آخری حربے کے طور پر آزما رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان بدعنوان عناصر کو کبھی این آر او نہیں ملے گا،ان کی شاہی طرز زندگی کا انحصار خاندانوں کی غیر قانونی لوٹی دولت بچانے پر ہے،درحقیقت اپوزیشن’’قائدین‘‘کو عوام سے کوئی ہمدردی نہیں، ان کے خاندانوں نے عوام کو غریب بنانے کیلئے قومی دولت لوٹی،یہ محلات میں شاہانہ طرز زندگی اپنائے ہوئے ہیں،ان کو عہدوں کی وجہ سے یہ شاہانہ زندگی وراثت میں ملی ہے۔
Tags #اپوزیشن، #جلسے، #انسانی_زندگیاں، #خطرہ، #وزیراعظم، #عمران_ خان،
Check Also
معیاری ٹیکنیکل ایجوکیشن کے فروغ کیلئے جامع سکل ڈویلپمنٹ پالیسی
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر …
بیرون ملک ڈپلومیٹس کی تقرری کے عمل میں چیمبرز کو بھی شامل مشاورت کیا جائے’لاہور چیمبر کا مطالبہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں ابوذر …
پاکستان میں پنجاب کا میڈیکل سسٹم سب سے بہتر ہے’خواجہ سلمان رفیق
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں عوام کی خدمت کا سفر جاری …
وزیرداخلہ کی مدارس بل پر وفاق المدارس کے سرپرست اعلی مولانا فضل رحیم سے ملاقات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جامعہ اشرفیہ میں وفاق المدارس کے …
ہمیں اپنی رفتار کو تیز کر کے 77سالوں کا نقصان پورا کرنا ہے’ احسن اقبال
پاکستان کی آبادی میں اضافہ تیز ،وسائل گھٹ رہے ،ملکی استحکام کیلئے پالیسیوں کا تسلسل …