Home / دفاع اور دفاعی پیداوار / امریکہ نے ریتھیون ہائپرسونک ہتھیار کا کامیاب تجربہ

امریکہ نے ریتھیون ہائپرسونک ہتھیار کا کامیاب تجربہ

امریکہ نے ریتھیون ہائپرسونک ہتھیار کا کامیاب تجربہ
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پینٹاگون نے گذشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ نے آواز کی رفتار سے پانچ گنا زیادہ تیز ریتھیون ہائپرسونک ہتھیار کا کامیاب تجربہ کیا ہے جو 2013کے بعد جدید ترین ہتھیاروں کی کلاس کا پہلا تجربہ ہے۔ یہ ٹیسٹ اس وقت ہوا جب امریکہ اور اس کے عالمی حریف ہائپرسونک ہتھیار بنانے کی دوڑ میں ایک دوسرے سے سبقت لے جانے میں لگے ہوئے ہیں۔ جولائی میں روس نے کہا تھا کہ اس نے سرکون(زرکون) ہائپرسونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے ، ایک ایسا ہتھیار جسے صدر ولادیمیر پیوٹن نے نئی نسل کے میزائل سسٹم کا حصہ قرار دیا ہے جس کا دنیا میں کوئی ثانی نہیں ہے۔ ہائیپرسونک ہتھیار اوپر کی فضا میں آواز کی رفتار سے پانچ گنا زیادہ یا تقریباً 6,200کلومیٹر(3,853میل)فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرتے ہیں۔امریکی ڈیپارٹمنٹ آف ڈیفنس نے ہائپرسونک ہتھیاروں اور انسداد ہائپرسونک صلاحیتوں کو قوم کی سلامتی کے لیے اعلی ترین تکنیکی ترجیحات کے طور پر تسلیم کیا ہے۔ ریتھیون میزائل اینڈ ڈیفنس بزنس یونٹ کے صدرویس کریمرکا کہنا تھا کہ امریکہ اور ہمارے اتحادیوں کے پاس ان ہتھیاروں کے استعمال کو روکنے اور ان کو شکست دینے کی صلاحیت ہونی چاہیے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar