Home / انٹر نیشنل / امریکہ جابرانہ ڈپلومیسی کا موجد ہے، چین

امریکہ جابرانہ ڈپلومیسی کا موجد ہے، چین

امریکہ جابرانہ ڈپلومیسی کا موجد ہے، چین
تیآنجن/بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) چین کے نائب وزیر خارجہ ژی فینگ نے پیر کے روز اپنے ہم منصب امریکی نائب سکریٹری برائے خارجہ وینڈی شرمن سے بات چیت کرتے ہوئے امریکہ کی خارجہ پالیسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ دنیا میں جابرانہ ڈپلومیسی کا موجد ہے۔ وینڈی شرمن اتوار کو چین کے شہر تیانجن پہنچیں۔ اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو صحیح سمت میں لانا ہے۔ دنیا کی دو عالمی طاقتوں کے تعلقات سائبر سکیورٹی سے لے کر انسانی حقوق تک کئی مسائل پر خراب ہو رہے ہیں۔چین کے نائب وزیر خارجہ ژی فینگ اور وینڈی شرمن کے درمیان ہونے والی بات چیت کی تفصیلات کے مطابق ممکنہ طور پر امید کی جارہی ہویگ کہ چین کا برا تاثر پیش کر کے امریکہ کسی طرح چین کو اپنے ساختی مسائل کا قصوروار ٹھہرا سکے۔چین کی وزارت خارجہ کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم امریکہ پر زور دیتے ہیں کہ اپنی انتہائی گمراہ کن ذہنیت اور خطرناک پالیسی کو تبدیل کرے۔وزارت نے دونوں ممالک کے تعلقات کو تعطل اور سنگین مشکلات سے دوچار قرار دیا ہے۔اپنے دورہ چین کے دوران وینڈی شرمن چینی وزیر خارجہ وینگ یی سے بھی ملاقات کریں گی۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar