Breaking News
Home / انٹر نیشنل / امریکا میں نسلی امتیاز اور پولیس تشدد کےخلاف احتجاج میں شدت آگئی

امریکا میں نسلی امتیاز اور پولیس تشدد کےخلاف احتجاج میں شدت آگئی

امریکا میں نسلی امتیاز اور پولیس تشدد کےخلاف احتجاج میں شدت آگئی

امریکی شہر لوئس ویل میں جاری احتجاج کے دوران گولیاں چل گئیں‘دو پولیس اہلکار زخمی

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی شہر لوئس ویل میں جاری احتجاج کے دوران گولیاں چل گئیں، دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ مظاہرین جیوری کے فیصلے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے جس میں کہا گیا ہے 13 مارچ کو قتل ہونے والی سیاہ فام خاتون کی موت کا الزام کسی پر عائد نہیں کیا جائے گا۔

امریکا میں نسلی امتیاز اور پولیس تشدد کے خلاف احتجاج میں شدت آگئی۔ امریکی شہر لوئس ویل کی جیوری نے فیصلہ دیا ہے کہ 13 مارچ کو قتل ہونے والی سیاہ فام خاتون کی موت کا الزام کسی پر عائد نہیں کیا جائے گا۔ فیصلے کے خلاف بڑی تعداد میں سیاہ فام افراد سڑکوں پر نکل آئے، احتجاج کے دوران گولیاں چل گئیں جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے مظاہرین سے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ مشتعل افراد پرامن رہیں۔

فیصلے پر باسکٹ بال کھلاڑیوں اور کوچز نے بھی برہمی کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ رواں سال 13 مارچ کو سیاہ فام خاتون بریونا ٹیلر کو میٹرو پولیس کے اہلکاروں نے گھر میں گھس کر مار دیا تھا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

سینٹ انتخابات میں خفیہ ووٹنگ ہونی چاہیے یا نہیں فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی۔سپریم کورٹ

اسلام آباد: 24 فروری ( ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے سے …

Skip to toolbar