بھوجپوری فلم ’ہم یار ہیں تمہارے’ کی شوٹنگ شروع، سیٹ سے وائرل ہوئیں تصاویر
نئی دہلی: اداکار امت شکلا جلد ہی اجے کمار کی فلم ’ہم یار ہیں تمہارے’ میں خوبصورت اداکار انو پانڈے کے ساتھ نظر آنے والے ہیں۔ پرنس سنگھ راجپوت اسٹارر اس فلم کی شوٹنگ ان دنوں گورکھپور میں چل رہی ہے۔ اس کے لئے حال ہی میں امت شکلا اور انو پانڈے پر ایک زبردست آئٹم نمبر فلمایا گیا۔ اس میں دونوں کی کمیسٹری بہترین لگ رہی تھی۔ فلم میں امت شکلا ایک اہم کردار میں نظر آنے والے ہیں، جو نگیٹیو (منفی) کردار ہے.
اس فلم کے بارے میں امت شکلا نے بتایا کہ مجھے اپنے کیریکٹ میں ویری ایشن پسند ہیں۔ اس لئے مجھے الگ الگ طرح کے کردار کرنے میں مزہ آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم ’ہم یار ہیں تمہارے’ ایک خوبصورت میوزک فلم ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس فلم میں ایکشن بھی ہیں اور ایموشن بھی ہے۔ فلم میں ناظرین کو بہت مزہ آنے والا ہے۔ ابھی میں نے اس فلم میں انو پانڈے کے ساتھ ایک گانا شوٹ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فلم شاندار ہے، جب بھی ریلیز ہو ضرور دیکھیں۔
وہیں امت شکلا نے اپنی آنے والی فلموں کے بارے میں بھی بتایا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی میری آنے والی فلم ’باس’ ہے، جس میں پون سنگھ لیڈ رول میں ہیں۔ اس کے علاوہ میری فلم ’گھاتک’ بھی ریلیز پر ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گھاتک میں میں نے پون سنگھ کے والد کا کردار نبھایا ہے۔ کھیساری لال یادو کے ساتھ بلموا، چنٹو کے ساتھ پریم گیت 2 اور پرنس کے ساتھ نرسمہا ہے۔ نیہر کے چنری اور پٹنہ کے بابو بھی میں کر رہا ہوں۔