افغان سلامتی امور کے مشیر اور وزیر مملکت کی لندن میں نواز شریف سے اہم ملاقات
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن) افغان سلامتی امور کے مشیر حمد اللہ محب اور وزیر مملکت برائے امن سید سعادت نادری نے لندن میں سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی ، ملاقات میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس حوالے سے افغان قومی سلامتی کونسل کا بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ افغان حکام نے نواز شریف سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ادھر ، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے نواز شریف سے افغان عہدیدار کی ملاقات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کو پاکستان سے باہر بھیجنا اس لئے خطرناک تھا کہ ایسے لوگ بین الاقوامی سازشوں میں مددگار بن جاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی افغانستان میں را کے سب سے بڑے حلیف حمد اللہ محب سے ملاقات ایسی ہی کارروائی کی مثال ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہا مودی محب یا امراللہ صالح سمیت ہر پاکستان دشمن نواز شریف کا قریبی دوست ہے۔
Tags #AfghanSecurityAdviser #London #NawazSharif
Check Also
بیرون ملک ڈپلومیٹس کی تقرری کے عمل میں چیمبرز کو بھی شامل مشاورت کیا جائے’لاہور چیمبر کا مطالبہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں ابوذر …
پاکستان میں پنجاب کا میڈیکل سسٹم سب سے بہتر ہے’خواجہ سلمان رفیق
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں عوام کی خدمت کا سفر جاری …
وزیرداخلہ کی مدارس بل پر وفاق المدارس کے سرپرست اعلی مولانا فضل رحیم سے ملاقات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جامعہ اشرفیہ میں وفاق المدارس کے …
ہمیں اپنی رفتار کو تیز کر کے 77سالوں کا نقصان پورا کرنا ہے’ احسن اقبال
پاکستان کی آبادی میں اضافہ تیز ،وسائل گھٹ رہے ،ملکی استحکام کیلئے پالیسیوں کا تسلسل …
یونان میں شام کے سفارتخانے میں باغیوں کے حامی داخل، اپنا پرچم لہرادیا
ایتھنز میں شامی سفارت خانے کے باہر شام کے باشندوں نے جشن منایا اور بشارالاسد …