Breaking News
Home / صفحۂ اول / اب ہمیں افغانستان کی نیوزی لینڈ سے جیتنے کی دعائیں کرنا ہوں گی، سنیل گواسکر

اب ہمیں افغانستان کی نیوزی لینڈ سے جیتنے کی دعائیں کرنا ہوں گی، سنیل گواسکر

اب ہمیں افغانستان کی نیوزی لینڈ سے جیتنے کی دعائیں کرنا ہوں گی، سنیل گواسکر

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر12 مرحلے میں گروپ ٹو کے میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بھارت کی عبرتناک شکست پر سابق بھارتی کھلاڑی نے اپنی ٹیم کو آڑے ہاتھوں لیا۔بھارت کے ماسٹر کلاس بیٹسمین سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ ہماری فائنل الیون ہی درست نہیں، اس لیے آج یہ سب کچھ دیکھنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ہمیں دعا کرنی ہوگی کہ افغانستان کی ٹیم نیوزی لینڈ کو بری طرح ہرائے۔ساتھ میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ جس طرح نیوزی لینڈ کی ٹیم کھیل رہی ہے، ایسے میں افغانستان ٹیم کا جیتنا مشکل دکھائی دے رہا ہے۔ٹیم کی شکست پر سابق آف اسپنر ہربھجن سنگھ کا کہنا تھا کہ ہم صرف ٹیم سلیکشن کی وجہ سے نہیں بلکہ اچھے اسٹروک نہ کھیلنے کی وجہ سے ہارے۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے شکست دے کر اس کے ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر کردیے ہیں۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

منی لانڈرنگ کا مقدمہ،مونس الٰہی کی اہلیہ طلب

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی اسپیشل کورٹ سینٹرل نے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں …

آئندہ سال میٹرک امتحانات کب ہوں گے ،شیٹ جاری

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)میٹرک امتحان آئندہ سال ماہ رمضان میں لیا جائے گا،صوبہ بھر …

کتے کو گاڑی کے نیچے کیوں کچلا؟ ،دو ملزمان زیر حراست

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن)کتے کو گاڑی کے نیچے کیوں کچلا؟ شہری نے تھانہ …

پنجاب کے سرکاری سکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں موبائل فون کے استعمال …

سزائے موت کے تین ملزمان بری کرنے کا حکم

ملزمان شفیق ،الیاس اور عالم شیر پر شہری اظہر رشید کو قتل کرنے کا الزام …

معیاری ٹیکنیکل ایجوکیشن کے فروغ کیلئے جامع سکل ڈویلپمنٹ پالیسی

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر …

Skip to toolbar