Breaking News
Home / پاکستان / آپ جیسے لوگ شرمندگی کا باعث بنتے ہیں، حلیمہ سلطان سی سی پی او لاہور پر برس پڑیں

آپ جیسے لوگ شرمندگی کا باعث بنتے ہیں، حلیمہ سلطان سی سی پی او لاہور پر برس پڑیں

آپ جیسے لوگ شرمندگی کا باعث بنتے ہیں، حلیمہ سی سی پی او لاہور پر برس پڑیں

عورت چاہے اکیلی ہو یا بچوں کے ساتھ، وہ ڈرائیو کر سکتی ہے، آپ کو صرف ایک چیز کرنے کی ضرورت ہے کہ خواتین کو تحفظ فراہم کریں، بیان

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترکش ڈرامے ’ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ اسریٰ بیلگیچ سی سی پی او لاہور عمر شیخ پر برس پڑیں۔ترکش اداکارہ اسریٰ بیلگیچ نے 9 ستمبر کو لاہور موٹر وے پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون کے حوالے سے سی سی پی او لاہور عمر شیخ کے بیان پر برہمی کا اظہار کیا۔

موٹروے پر خاتون کے ساتھ پیش آنے والے اجتماعی زیادتی کے افسوسناک واقعے پر سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے ملزمان کے بجائے متاثرہ خاتون کو حادثے کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا تھا حیران ہوں کہ 3 بچوں کی ماں ایک اکیلی عورت کو آدھی رات کو موٹروے سے جانے کی کیا ضرورت تھی وہ جی ٹی روڈ سے کیوں نہ گئیں؟۔سی سی پی او لاہور کے بیان کے بعد ملک بھر کے تمام تر لوگوں کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد انہوں نے اپنے بیان پر معافی بھی مانگی تھی۔

اداکارہ اسریٰ بیلگیچ نے بھی سی سی پی او لاہور عمر شیخ کے اس بیان پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عورت چاہے اکیلی ہو یا بچوں کے ساتھ، وہ ڈرائیو کر سکتی ہے، آپ کو صرف ایک چیز کرنے کی ضرورت ہے کہ خواتین کو تحفظ فراہم کریں۔ترکش اداکارہ نے لکھا کہ بطور پولیس ٓفیسر آپ اس بات سے مطمئن ہیں کہ آپ کی سڑکوں پر مجرم کھلے عام گھوم رہے ہیں اور آپ کو لگتا ہے اگر کوئی خاتون کہیں جانے کے لیے اس سڑک کا انتخاب کرتی ہے تو یہ ان ملزمان کا حق ہے کہ وہ خاتون کے ساتھ زیادتی کریں اور انہیں قتل کر دیں؟۔

اسریٰ بیلگیچ نے کہا کہ آپ اس معاملے میں چونکا دینے والی لاعلمی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، آپ کو اپنے خیالات تبدیل کرنے چاہئیں لیکن یہ ناممکن لگتا ہے اور آپ جیسے لوگ شرمندگی کا باعث ہیں۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

سائلین کو انصاف کی بروقت فراہمی کے لئے عدالتوں میں ججز کی تعداد پوری کی جائے ‘پنجاب بار کونسل

عوام میں مایوسی بڑھتی جارہی جس کا سدباب کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے …

سویلینز کا ملٹری ٹرائل: آج کل جلائو گھیرائو اور توڑ پھوڑ فیشن بن چکا، جسٹس حسن اظہر

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق …

لیبیا کشتی حادثہ،ڈوبنے والے 73میں سے 63پاکستانی تھے، بیشتر جاں بحق ہوگئے، دفتر خارجہ

کشتی پر سوار افراد میں 10بنگلادیشی بھی شامل تھے، جاں بحق ہونیوالوں کی اکثریت کا …

سائنس وٹیکنالوجی کی دنیا میں خواتین کا کردار ناگزیر ہے’مریم نواز شریف

ترقی کے لئے اپنی بیٹیوں کو جدید علوم اور آئی ٹی کی مہارتوں سے آراستہ …

بشریٰ بی بی کو صرف عمران خان سے مخلص ہونے کی سزا دی جا رہی ہے،تمام حربے ناکام ہونگے ‘مسرت جمشید چیمہ

شوہر سے ملاقات کی اجازت نہ گھر سے کوئی چیز پہنچنے دی جا رہی ، …

تاجر حکومتی پالیسی کے مطابق تشہیری بورڈز آویزاں کرنے کے وسائل نہیں رکھتے’ انجمن تاجران پاکستان

وزیر اعلیٰ پنجاب بہترین اقدامات اٹھا رہی ہیں ،تاجروں کے مطالبے پر غور کیا جائے …

Skip to toolbar