Breaking News
Home / صفحۂ اول / آئی ایم ایف نے موسمیاتی تبدیلی کو میکرو اکنامک اور مالی استحکام کے لیے بڑا خطرہ قرار دے دیا

آئی ایم ایف نے موسمیاتی تبدیلی کو میکرو اکنامک اور مالی استحکام کے لیے بڑا خطرہ قرار دے دیا

آئی ایم ایف نے موسمیاتی تبدیلی کو میکرو اکنامک اور مالی استحکام کے لیے بڑا خطرہ قرار دے دیا

گلاسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل مانیٹری (آئی ایم ایف) کی سربراہ نے سکاٹ لینڈ کے شہر گلاسکو میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے ہونے والی کوپ 26 کانفرنس میں شریک عالمی قیادت سے اپیل کی ہے کہ وہ موسمیاتی تبدیلی کے لیے زیادہ موثر پالیسی ترتیب دیں۔تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹلینا جارجیوا نے موسمیاتی تبدیلی کو میکرو اکنامک اور مالی استحکام کے لیے بڑا خطرہ قرار دیا۔آئی ایم ایف کے ایک ترجمان کے مطابق کرسٹلینا جارجیوا نے گلاسکو میں کانفرنس میں شرکت سے قبل موسمیاتی تبدیلی سے درپیش خطرات پر ایک بلاگ بھی لکھا۔انہوں نے لکھا کہ اگر موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے ایک موثر پالیسی نہ بنائی گئی تو 2030 تک کاربن کا اخراج بہت زیادہ ہوگا اور عالمی درجہ حرارت کو 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک محدود نہیں کیا جا سکے گا۔اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے پالیسی سازوں کو پالیسی اور جذبے کے درمیان خلا کو پر کرنا ہوگا۔انہوں نے ترقی یافتہ ممالک سے اپیل کی وہ مساوات اور اپنی ذمہ داری کو سامنے رکھتے ہوئے کاربن کا اخراج کم کریں۔آئی ایم ایف کی سربراہ کا کہنا تھا کہ اگر 2030 تک کاربن کے اخراج کو کم کرنے کا ہدف حاصل کر بھی لیا گیا تو اس سے درجہ حرارت کو کم کرنے کا ہدف صرف ایک سے دو تہائی تک حاصل ہو پائے گا۔انہوں نے ترقی یافتہ ممالک سے اپیل کی کہ وہ کم آمدن والے ممالک کے لیے سالانہ ایک سو ارب ڈالر دینے کے وعدے پر قائم رہیں۔کرسٹلینا جارجیوا نے کہا کہ تازہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ ہم درجہ حرارت کو کم کرنے کا ہدف حاصل میں ناکام رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے پالیسی اور اخراج کو کم کرنے کے لیے کاربن کی قیمت اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔درجہ حرارت کو دو ڈگری سینٹی گریڈ سے کم رکھنے کے لیے 2030 تک کاربن کی قیمت 75 ڈالر فی ٹن سے زیادہ کرنے کی ضرورت ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

ملک کے لئے پی ڈی ایم ٹو کا تجربہ بھی مہلک ثابت ہو رہا ‘مسرت جمشید چیمہ

ڈٹ کر تمام تر فسطائیت کا مقابلہ کر رہے ہیں،انشااللہ ان بوگس کیسز میں سرخرو …

سائلین کو انصاف کی بروقت فراہمی کے لئے عدالتوں میں ججز کی تعداد پوری کی جائے ‘پنجاب بار کونسل

عوام میں مایوسی بڑھتی جارہی جس کا سدباب کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے …

سویلینز کا ملٹری ٹرائل: آج کل جلائو گھیرائو اور توڑ پھوڑ فیشن بن چکا، جسٹس حسن اظہر

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق …

لیبیا کشتی حادثہ،ڈوبنے والے 73میں سے 63پاکستانی تھے، بیشتر جاں بحق ہوگئے، دفتر خارجہ

کشتی پر سوار افراد میں 10بنگلادیشی بھی شامل تھے، جاں بحق ہونیوالوں کی اکثریت کا …

سائنس وٹیکنالوجی کی دنیا میں خواتین کا کردار ناگزیر ہے’مریم نواز شریف

ترقی کے لئے اپنی بیٹیوں کو جدید علوم اور آئی ٹی کی مہارتوں سے آراستہ …

بشریٰ بی بی کو صرف عمران خان سے مخلص ہونے کی سزا دی جا رہی ہے،تمام حربے ناکام ہونگے ‘مسرت جمشید چیمہ

شوہر سے ملاقات کی اجازت نہ گھر سے کوئی چیز پہنچنے دی جا رہی ، …

Skip to toolbar