Breaking News
Home / پاکستان / نو مئی کے سارے ملزموں کو کیفر کردار تک پہنچا کر جشن منائیں گے’ عطاء تارڑ

نو مئی کے سارے ملزموں کو کیفر کردار تک پہنچا کر جشن منائیں گے’ عطاء تارڑ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ 9مئی کے سارے کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچا کر ملکر جشن منائیں گے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ عوام کے مسائل ہمیشہ مسلم لیگ ن ہی حل کرتی ہے، مہنگائی میں نمایاں کمی ہوئی ہے، پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جنہوں نے 9مئی پر حملہ کیا، آج 25ملزمان کو سزا سنائی گئی ہے، یہ وہ ملزمان تھے جنہوں نے دفاعی عمارتوں کو نقصان پہنچایا، اس سے پہلے شہدا کی کبھی بے حرمتی نہیں کی گئی، بانی پی ٹی آئی نے اس ملک میں تشدد کی روایات ڈالی، اختلاف تہذیب کے دائرے میں رہ کر ہوتا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات کا کہنا تھا کہ ایک طرف کرپشن اور دوسری طرف ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کیا گیا، آئی ایم ایف کو کہا گیا کہ اس ملک کو قرضہ نہ دو، یہ ممکن نہ ہوتا اگر سپہ سالار کی محنت اس میں شامل نہ ہوتی۔عطا تارڑ نے کہا کہ تحریک انتشار کا ماسٹر مائنڈ آج واضح ہوگیا، آج پاکستان کیلئے بہت بڑا دن ہے، عوام 9مئی کے واقعے پر انصاف تلاش کررہے تھے، 9مئی کیماسٹر مائنڈ سمیت سب کو سزا دی جائے گی۔وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ 9مئی ایک سانحہ تھا،جس کی پلاننگ بانی پی ٹی آئی نے کی، خوشی ہے اس عظیم دن پر میں اپنے بھائیوں کے پاس ہوں، 9مئی کے سارے کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچا کر ملکر جشن منائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ کور کمانڈر ہاس پر حملہ کرکے دشمن کے ہاتھ مضبوط کیے گئے، کور کمانڈر ہاس سمیت دفاعی تنصیبات پر حملہ کرنے والے25مجرموں کوسزائیں ہوئیں۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar