Breaking News

بھارتی فوج کا مذاق اڑانے پر فلم سٹار عامر خان تنقید کی زد میں، ”لال سنگھ چڈھا“ کی ریلیز خطرے میں

مذکورہ فلم رواں سال 11 اگست کو ریلیز کی جائے گا‘ عامر خان کے ساتھ کرینہ کپور نے مرکزی کردار نبھایا ہے
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی نئی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ تنازع کی زد میں آگئی ہے اور مخالفین فلم کے بائیکاٹ کا مطالبہ کررہے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز لال سنگھ چڈھا کا ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر فلم کے خلاف ٹرینڈ چلا جس میں مطالبہ کیا گیا کہ عامر خان کی مذکورہ فلم کا بائیکاٹ کیا جائے کیوں کہ انہوں نے فلم میں بھارتی فوج کا یونیفارم پہن کر ذہنی معذوری جیسا کردار نبھایا اور فوج کا بہت مذاق بھی اڑایا، امید ہے عوام اس کچرا فلم کا بائیکاٹ کریں گے۔ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ لال سنگھ چڈھا ہالی ووڈ کی مشہور فلم ’فوریسٹ گمپ‘ کا چربہ ہے، عامر خان اور کرینہ کپور کو یہ فلم کاپی کرنے کے لیے 14 سال لگے، اس طرح کی فلم کو روکا جائے۔اسی طرح ایک اور مخالف نے اداکار کے ماضی کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عامر خان نے کہا تھا کہ بھارت کے شہری عدم برداشت کا شکار ہیں، تو ایسا شخص جس کے لیے بھارت محفوظ نہیں تو اسے اس ملک میں اپنی فلم ریلیز بھی نہیں کرنی چاہیے، لال سنگھ چڈھا کا ہر حال میں بائیکاٹ کیا جائے۔خیال رہے کہ مذکورہ فلم رواں سال 11 اگست کو ریلیز کی جائے گا، لال سنگھ چڈھا میں عامر خان کے ساتھ کرینہ کپور نے مرکزی کردار نبھایا ہے۔ جبکہ فلم میں ہدایت کاری کے فرائض ادویت چوہان نے انجام دیے ہیں۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar